ریاست اترپردیش کے ضلع اٹاوہ میں کسانوں نے ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم سونپا۔ اس موقع پر ایس پی کے ضلع صدر گوپال یادو نے کہا کہ بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کے لیے زمین کی حصولیابی کے وقت مقامی افراد سے کہا گیا تھا کہ ان کے علاقے میں گول چکر یا کٹ بنایا جائے گا لیکن تعمیراتی کام شروع ہونے پر برسراقتدار پارٹی کے رہنماؤں کے دباؤ میں کدریل میں مجوزہ کٹ کو دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کدریل کے باشندوں کے ساتھ انصاف ہونا چاہئے، اگر ان کا مطالبہ پورا نہیں کیا گیا تو سماج وادی پارٹی ایکسپریس وے کے جائے تعمیر پر تحریک چلائے گی۔
ضلع مجسٹریٹ جے بی سنگھ نے کہا کہ مقامی افراد کے مطالبے کو متعلقہ افسران تک پہنچایا جائے گا اور مسئلے کا مناسب حل نکالنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔
مئو: دریائے گھاگھرا کی آبی سطح میں زبردست اضافہ
قابل ذکر ہے کہ اگر کسانوں کے مطالبے کے مطابق ایکسپریس وے پر کٹ نہیں دیا گیا تو تاکھا تحصیل کے لوگوں کو زیر تعمیر بندیل کھنڈ ایکسپریس وے پر پہنچنے کے لے کم سے کم 15 کلومیٹر کی دوری طے کرنی پڑے گی۔