ریاست اتر پردیش کے آگرہ میں ایک کسان کو شرپسندوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ کسان کی موقع پر ہی موت ہو گئی ہے
اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے کسان کا بیٹا انیل اتوار کی صبح اپنے والد کے لئے چائے لے کر آیا تھا۔ انیل نے دیکھا کہ اس کے والد خون میں لت پت پڑے ہیں۔ انیل نے معاملے کی اطلاع پولیس کو دی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع واردات پر پہنچ چکی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ کسان کی طرف سے گاؤں کے قریب نل کا تعمیر کرایا جا رہا تھا۔
فی الحال پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔