ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا میں کسانوں کا نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف دھرنا جاری ہے، یہ دھرنا کسانوں اور نوئیڈا اتھارٹی کے درمیان زمینوں کے حوالے سے پیدا ہونے والے تنازعات کے خلاف کیا جا رہا ہے۔
یہ معاملہ اس وقت سرخیوں میں آیا جب نوئیڈا کے سیکٹر 73کے کسانوں نے نوئیڈا اتھارٹی کی آمرانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج بلند کیا۔
کسانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اتھارٹی اپنی ایکوائرڈ زمینوں کو چھوڑ کر کسانوں کی زمینوں پر بھی قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ کچھ دلال قسم کے افراد اس سازش میں ملوث ہیں، انہیں بھی قابو میں لانا ہوگا۔
اس سلسلے میں سیکٹر 73 کے کسانوں نے اپنی زمینوں پر بیٹھ کر اتھارٹی کے خلاف احتجاج درج کروایا اور ان کی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازے کی۔
کسانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد اس معاملے کا منصفانہ تصفیہ کیا جائے اور اتھارٹی کو قابو میں رکھا جائے۔