ETV Bharat / state

بجنور میں کسان کا قتل - bijnor

بجنور میں گزشتہ رات ایک بزرگ کسان کی گھر میں خون سے لت پت لاش ملی ہے موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کر دیا ہے۔

farmer allegedly murdered in bijnor
بجنور میں کسان کا مبینہ قتل
author img

By

Published : Feb 29, 2020, 3:15 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 11:15 PM IST

ریاست اترپردیش کے بجنور ضلع کے تھانہ نہٹور کے کھیڑی جٹ علاقے میں گزشتہ رات بزرگ کسان رام پال کی چار پائی پر خون سے لت پت لاش ملی ہے۔ چارپائی کے پاس بھاری بھرکم لوہے کا ہتھوڑا بھی خون سے تر ملا ہے۔

بجنور میں کسان کا مبینہ قتل

نامعلوم بدمعاشوں نے کسان کے سر پر وار کرکے واردات کو انجام دیا۔ مرنے والے کے بیٹے ستیہ ویر کا کہنا ہے کہ 'جب وہ صبح کھانا دینے آئے تو والد کی خون میں لت پت لاش کو دیکھ کر خوف کھا گئے۔ جس کے بعد انہوں نے پولیس کو فوری فون کرکے واقعہ کی اطلاع دی۔

ستیہ ویر نے اپنے ہی رشتے داروں پر باپ کو جان سے مارنے کا شُبہ ظاہر کیا ہے۔

فی الحال پولیس کے افسروں نے موقعے واردات پر جاکر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے لیے روانہ کردیا ہے۔ پولیس پورے معاملے کی تفتیش میں جٹ گئی۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 11:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.