ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور کے پارلیمانی حلقہ سے انتخاب کے لئے بی جے پی کے ٹکٹ سےامیدواراداکارہ جیا پردہ نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے مقصد سے روڈ شو کیا جہاں ان کے روڈ شو میں توقع سے کم تعداد شریک تھی۔
قابل ذکر ہے کہ دو بار رامپور سے رکن پارلیمنٹ رہیں جیا پردہ کا اس بار سیدھا مقابلہ سابق وزیر اور سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما اعظم خان سے ہے جو ایس پی، بی ایس پی اتحاد سے لوک سبھا امیدوار ہیں۔
انتخابات میں عموماً انتخابی ریلیوں اور روڈ شو سے ہی امیدوار کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جاتا ہے، اسی لئے ابھی یہ کہنا مشکل ہوگا کہ جیا پردا اپنے مدمقابل اعظم خان کو شکست دے سکیں گی یا نہیں۔