علیگڑھ: علی گڑھ میں زچگی کے بعد بچے اور خاتون کی موت کے بعد شوہر سید دانش نے علاج کے دوران لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے ڈاکٹر کو ہی اموات کا ذمہ دار بتایا اور انصاف کے لیے صدر جمہوریہ سے شکایت نیز ڈاکٹرز کو لیگل نوٹس بھیجا ہے۔ Family Alleges Negligence after Woman and Her Newborn Die At JN Medical College AMU
تفصیلات کے مطابق اتر پردیش کے ضلع علیگڑھ تھانہ بننا دیوی علاقہ سرائے رحمان کے رہنے والے 31 سالہ سید دانش کی بیوی زچگی کے دوران انتقال کر گئیں۔ سید دانش سے موصول اطلاع کے مطابق ان کی شادی جنوری 2015 کو ناظرہ نام کی خاتون سے ہوئی تھی۔ دانش نے اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے لیے اپنی حاملہ اہلیہ کو اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں یکم مئی 2022 کو داخل کرایا جہاں پر صبح ان کا بیٹا پیدا ہوا۔ زچگی کے بعد پہلے بیٹے کا انتقال ہوا پھر دوپہر مں اچانک ناظرہ کی حالت بگڑ گئی جب کہ ڈاکٹر کے مطابق ناظرہ کا آپریشن بالکل درست ہوا تھا۔ مریض کی حالت بھی درست تھی۔ اس کے باوجود یہ حادثہ پیش آیا۔ Doctors Accused of Negligence
سید دانش نے اپنے نوزائیدہ بچے اور اہلیہ کے انتقال سے متعلق ہسپتال اور ڈاکٹر پر الزام عائد کرتے ہوئے مزید بتایا کہ 'یہ پوری طرح سے ڈاکٹرز کی لاپروائی ہے جس میں جونیئر ڈاکٹرز نے آپریشن کیا اور میری اہلیہ کی موت ہوگئی۔ کوئی بھی سینئر ڈاکٹر موجود نہیں تھا۔ دانش احمد نے انسانی حقوق کمیشن، صدر جمہوریہ، وزیراعظم دفتر اور خواتین کمیشن کو شکایت کے ساتھ اے ایم یو کے وائس چانسلر، رجسٹرار، میڈیکل کالج کے پرنسپل، ڈاکٹر زہرہ محسن اور جو بھی آپریشن میں شامل تھے، ان سب کو لیگل نوٹس جاری کیا ہے جس کے جواب کا دانش کو بے صبری سے انتظار ہے۔ انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ میری مدد کی جائے تاکہ مجھے انصاف ملے اور اس طرح کے حادثے کسی اور کے ساتھ پیش نہ آئے۔ Woman Died After Delivery in Aligarh
اس پورے معاملے میں جب ای ٹی وی بھارت نے اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کی ڈاکٹر زہرہ محسن اور صدر شعبہ نشات اختر سے رابطہ کیا تو انہوں نے ملاقات کرنے اور اس معاملے سے متعلق کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا جس کے بعد ای ٹی وی بھارت نے میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر شاہد علی صدیقی کو فون کیا لیکن انہوں نے نے فون نہیں اٹھایا۔ Maternal Death At JN Medical College AMU