گزشتہ دیر رات دیو کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور اسے فوراً ڈاکٹر وشواس کے پاس لے گئے جہاں اس نے بچے کو دوا دی اور کہا کہ بچہ ٹھیک ہو جائے گا۔
لیکن دوا کھاتے ہی بچے کی حالت بگڑنے لگی ۔ تب فوری اسے سیکٹر 31 سرکاری ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرایا گیا جہاں کچھ ہی گھنٹے بعد اس کی موت واقع ہوگئی۔
لڑکے کے چچا کا الزام ہے ہے کہ بنگالی ڈاکٹر کمار وشواس نے اس کے بھتیجے کی جان لی ہے۔
صبح جب لوگ ڈاکٹر کو تلاش کرنے گئے تو وہ کلینک بند کرکے فرار ہوچکا تھا۔ اس سے پہلے بھی اس ڈاکٹر نے متعدد کیس خراب کئے ہیں ۔پولیس اور سی ایم او کی جانب سےکوئی کاروائی نہ کیے جانے پر بھی لوگوں میں برہمی ہے۔