ریاست اترپردیس کے غازی آباد میں پولیس نے فرضی سی بی آئی افسر کو گرفتار Fake CBI Officer Arrested کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ شخص خود کو سی بی آئی افسر بتا کر لوگوں کو دھوکہ دیتا تھا۔ اس شخص کی شناخت 25 سالہ راج کمار کے طور پر ہوئی ہے، جو چندوس، علی گڑھ ضلع کا رہنے والا ہے۔
اس معاملے پر لونی پولس اسٹیشن کے انسپکٹر اجے چودھری نے بتایا کہ اشوک وہار کے رہنے والے عبدالوحید نے دھوکہ دہی کے سلسلے میں مقدمہ درج Fraud Case Against Rajkumar کرایا تھا۔ وحید نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی مضکر گزشتہ ایک سال سے غازی آباد کی ڈاسنہ جیل میں بند ہے۔ راج کمار اور مضکر کی ملاقات ڈاسنا جیل میں ہی ہوئی تھی۔ راج کمار نے خود کو سی بی آئی افسر کے طور پر متعارف کرایا اور اسے بھی باہر نکالنے کا وعدہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لکھنؤ: فرضی سی بی آئی افسرگرفتار
انہوں نے بتایا کہ راج کمار نے اس نام پر مضکر کے بھائی عبدالوحید سے تین لاکھ 9 ہزار روپے لیے تھے۔ راج کمار مزید 50 ہزار روپے کا مطالبہ کر رہا تھا۔ راج کمار 50 ہزار روپے لینے غازی آباد آیا تھا، تبھی پولیس نے اسے پکڑ لیا۔ انسپکٹر نے بتایا کہ راج کمار کے خلاف پولیس اسٹیشن لونی میں پہلے ہی دو کیسز درج ہیں۔ Fake CBI Officer Arrested