ETV Bharat / state

World Heritage Day: رامپور میں عالمی یوم وراثت پر تاریخی گیٹوں کی نمائش

author img

By

Published : Apr 21, 2022, 6:29 PM IST

عالمی یوم وراثت کے موقع پر رامپور کی رضا لائبریری میں رامپور کے تاریخی گیٹوں کی تصویری نمائش کی گئی۔ Exhibition of historical gates in Rampur on World Heritage Day

رامپور میں عالمی یوم وراثت پر تاریخی گیٹوں کی نمائش

رامپور: اترپردیش کے ضلع رامپور میں عالمی یوم وراثت کے موقع پر رضا لائبریری میں رامپور کے تاریخی گیٹوں کی تصویری نمائش پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران اسکولی طلبہ نے لائبریری پہنچ کر اپنی وراثت سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ Exhibition of historical gates in Rampur on World Heritage Day

مورخین کے مطابق سنہ 1774 میں رامپور کا ریاست کے طور پر قیام رامپور کے پہلے نواب فیض اللہ خاں کے ذریعہ عمل میں آیا تھا۔ اس دوران انہوں نے رامپور میں دیگر عمارتوں اور مختلف مقامات پر خوبصورت گیٹوں کی تعمیر کرائی تھی۔ ان گیٹوں کی تعمیر کا مقصد ریاست رامپور کا حد بندی تھا۔ رامپور سے باہر نکلنے کے لئے انہیں گیٹوں سے ہوکر گزرنا پڑتا تھا۔

ویڈیو

اس حوالے سے رامپور رضا لائبریری کے لائبریرین اور انفارمیشن افسر ڈاکٹر ابو سعد اصلاحی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'رامپور میں تاریخی گیٹ جہاں توجہ کے مرکز ہیں وہیں رامپور رضا لائبریری اپنے اندر پوری ایک تاریخ سمیٹے ہوئے بیٹھی ہے، حالانکہ آزادی کے بعد ریاست رامپور کا بھارت میں ظم ہوگیا اور دھیرے دھیرے یہ تاریخی عمارتیں خستہ حال ہوکر ختم ہوگئیں۔ World Heritage Day

مزید پڑھیں:

وہیں نوابین کے ذریعہ دیگر تعمیر کردہ گیٹوں کو 2012 کی سماجوادی حکومت میں سابق وزیر محمد اعظم خاں نے مسمار کرکے نئے گیٹ تعمیر کرا دیے۔ جس سے قومی وراثت میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں نے اپنی ناراضگی کا اظہار بھی کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.