ETV Bharat / state

Alvida Jumma 2022: جمعۃ الوداع کے سلسلہ میں لکھنؤ کے شاہی امام سے خاص بات چیت - جمعۃ الوداع 2022

لکھنؤ شہر کی شاہی جامع مسجد میں کثیر تعداد میں نمازی جمع ہوتے ہیں اور جمعۃ الوداع کی نماز ادا کرتے ہیں۔ اس جمعہ کو شاہی امام کی تقریر کافی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ اس حوالے سے لکھنؤ کی ٹیلے والی مسجد کے شاہی امام مولانا فضل المنان سے ای ٹی وی بھارت نے بات چیت کی۔ Interview with Shahi Imam of Lucknow

جمعتہ الوداع کی نماز پر لکھنؤ کے شاہی امام سے خاص بات چیت

author img

By

Published : Apr 29, 2022, 9:36 AM IST

لکھنؤ: ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'رمضان کے آخری جمعہ کو الوداع کی نماز ادا کی جاتی ہے اور اس جمعہ کو کثیر تعداد میں مسلمان نماز ادا کرنے آتے ہیں۔ اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ رمضان کے جانے کا غم ہوتا ہے اور عید کے آنے کی خوشی ہوتی ہے۔ ایسے میں بڑی تعداد میں مسلمان جمعۃ الوداع کی نماز کا اہتمام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'جمعہ کے اہتمام کرنے کا ایک دوسرا مقصد یہ ہے کہ مسلمانوں کے مابین اتحاد و اتفاق و بھائی چارے کو فروغ دینا اور اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہے۔' Maulana Fazlul Mannan on Alvida Jumma

جمعۃ الوداع کی نماز پر لکھنؤ کے شاہی امام سے خاص بات چیت

شاہی امام مولانا فضل المنان نے کہا کہ 'مسلمان عام نماز اپنے محلے کی مسجد میں پڑھتا ہے تاہم جمعہ کی نماز وہ شہر کی بڑی مسجدوں کی جانب رُخ کرتا ہے جہاں پر کثیر تعداد میں مسلمانوں کی موجودگی ہوتی ہے اور اتحاد کا مظاہرہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'اتحاد کے مظاہرے کی سب سے بڑی مثال مکۃالمکرمہ میں خانہ کعبہ میں حج کے فرائض کو انجام دیتے وقت دیکھا جاسکتا ہے۔ اسی نقطۂ نظر کو برقرار رکھتے ہوئے جمعہ کے دن بھی یہ کہا گیا ہے کہ مسلمان شہر کی جامع مسجد کی جانب رخ کریں اور وہاں بڑی تعداد میں اتحاد کا مظاہرہ کریں۔' last Friday of Ramadan month

لاوڈ اسپیکر اور سڑکوں پر نماز پڑھنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 'لاؤڈ اسپیکر متعدد مساجد سے ہٹائے گئے ہیں اور کچھ مساجد سے لاؤڈ اسپیکر کی آواز کم کی گئی ہے جو کہ عدالت عظمیٰ کی گائیڈ لائن ہے۔ یہ خوش آئند پہلو ہے کہ سبھی لوگ حکومت کی گائیڈ لائن پر عمل کررہے ہیں کوئی بھی خلاف ورزی نہیں کررہا ہے۔ مولانا فضل المنان نے کہا کہ 'اگر عوام کی تعداد زیادہ ہوتی ہے تو جمعۃ الوداع کے موقع پر عوام سڑکوں پر بھی نماز پڑھے گی جن کا انتظام و انصرام اور تحفظ پولیس انتظامیہ کرے گی۔ عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ پولیس انتظامیہ کی مدد کریں۔' Namaz on the streets in Uttar Pradesh

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.