ETV Bharat / state

UP Assembly Election 2022: سماجوادی پارٹی کے قومی ترجمان عمیق جامعی سے خصوصی گفتگو - ای ٹی وی بھارت

سماجوادی پارٹی Samajwadi Party کے قومی ترجمان عمیق جامعی National Spokesperson Ameeque Jamei نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جونپور میں سماجوادی پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں کا تمام نشستوں پر قبضہ ہونے جا رہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صدیق پور میں واقع میڈیکل کالج کو اگر بی جے پی نے وقت پر چالو کروا دیتی تو سینکڑوں لوگ علاج اور آکسیجن سے متاثر ہوکر اپنی جان نہیں گنواتے۔

سماجوادی پارٹی کے قومی ترجمان عمیق جامعی سے خصوصی گفتگو

author img

By

Published : Mar 5, 2022, 6:53 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں آخری مرحلہ میں یعنی 7 مارچ کو اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ ہونی ہے۔ ایسے میں ای ٹی وی بھارت نے سماجوادی پارٹی کے قومی ترجمان عمیق جامعی Ameeque Jamei سے خصوصی گفتگو کی ہے۔

سماجوادی پارٹی کے قومی ترجمان عمیق جامعی سے خصوصی گفتگو

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں عمیق جامعی نے کہا کہ جونپور میں سماجوادی پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں کا تمام نشستوں پر قبضہ ہونے جا رہا ہے۔

جونپور کی تمام برادریوں نے اور خاص کر برہمن سماج نے کھل کر یہ من بنا لیا ہے کہ 10 مارچ کو اکھلیش یادو کو وزیراعلیٰ منتخب کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جونپور صدر نشست سے بی جے پی کے وزیر گریش چندر یادو رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے، جنہوں نے صدر حلقہ کو برباد کردیا 2017 میں اکھلیش یادو کا سیوریج ٹریٹمینٹ پلانٹ کا پلان تھا جو کئی سو کروڑ کا پروجیکٹ تھا، جو شہر میں تمام نالے اور گندگیاں ہیں وہ گومتی ندی میں نہ داخل ہو، لیکن بی جے پی کے وزیر گریش چندر یادو نے پانچ سالوں میں گومتی کو کافی گندی اور میلی بنا دیا جو لوگ گومتی کو مانتے ہیں ان میں کافی غصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کی حکومت میں تعمیر کردہ صدیق پور میں واقع میڈیکل کالج کو اگر بی جے پی نے وقت پر چالو کروا دیتی تو سینکڑوں لوگ علاج اور آکسیجن کی کمی کی وجہ سے اپنی جان کی بازی نہیں ہارتے۔

عمیق جامعی نے کہا کہ گریش یادو نے لوگوں کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کا کام کیا ان کے گھروں پر پولیس نے جاکر پریشان کیا اور گریش یادو پورے کورونا وبا کے دوران اپنے گھروں کے اندر رہے اور جونپور کے عوام کو مرنے کے لیے چھوڑ دیا اور کئی یادو برادری کے لوگوں کا قتل بھی کیا گیا۔

عمیق جامعی نے مزید کہا کہ یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو پارلے جی بسکٹ دیکر گورکھپور واپس بھیجنے کا بندوبست کردیا گیا ہے۔ پہلے ہم نے سوچا تھا کہ ان کا ایئر ٹکٹ، ریلوے ٹکٹ کروا دینگے مگر وہ پہلے سے ہی جا چکے ہیں اور ان کا چہرہ اور ان کی تقارر ہی بتا رہے ہیں کہ کسان مخالف حکومت کو عوام نے اکھاڑ پھینکنے کا من بنا لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کی حکومت میں اکھلیش یادو نے ڈائل 100 دیا 102 دیا اور پولیس اہلکاروں کو چلنے کے لیے اِنوا، بولیرو گاڑیوں کا انتظام کیا اور یوپی پولیس کو نمبر ون بنایا، مگر تمام رپورٹس بتاتی ہیں کہ اتر پردیش جرائم میں نمبر ون ہے۔

عمیق جامعی نے کہا کہ جو 6 مرحلے مکمل ہوئے ہیں اور یہ انتخابات عوام لڑ رہی ہے نہ کہ اکھیلیش یادو اور 6 مراحل کی پولنگ میں سماجوادی پارٹی حکومت بنا رہی ہے اور ساتویں مرحلے میں موریہ سماج کے لوگ فیصلہ کن ثابت ہونے والے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.