ETV Bharat / state

Congress Muslim Candidate Ruhi Arshad: بارہ بنکی کی واحد مسلم خاتون امیدوار روحی ارشد سے بات چیت

author img

By

Published : Feb 18, 2022, 10:53 PM IST

اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Elections میں کانگریس نے خواتین امیدوار کو ترجیح دی ہے۔ کانگریس نے کل 40 فیصدی خواتین امیدوار اتارے ہیں۔ اسی کے پیش نظر بارہ بنکی میں کانگریس نے چھ میں سے چار خواتین امیدوار اتارے ہیں۔ ان میں واحد مسلم خاتون امیدوار روحی ارشد ہیں۔ کانگریس نے انہیں بارہ بنکی صدر سے امیدوار بنایا ہے۔ Congress Muslim Candidate Ruhi Arshad

Congress Muslim Candidate Ruhi Arshad: بارہ بنکی کی واحد مسلم خاتون امیدوار روحی ارشد سے بات چیت
Congress Muslim Candidate Ruhi Arshad: بارہ بنکی کی واحد مسلم خاتون امیدوار روحی ارشد سے بات چیت

روحی ارشد کانگریس کے لیڈر ارشد اقبال کی اہلیہ ہیں۔ ان کا کنبہ شروع سے ہی سیاست میں سرگرم رہا ہے۔ ان کے سسر بلرامپور سے پارلیمنٹ کا انتخاب لڑ چکے ہیں۔ روحی ارشد سیاست میں آنے کا اپنا مقصد تمام طبقات کی ترقی کرنا بتاتی ہیں۔ Exclusive Interview With Congress Muslim Candidate

سیاست کے ساتھ گھر کے تمام بندوبست کے توازن کے سوال پر کہتی ہیں کہ اس میں انہیں کسی بھی قسم کی کوئی دقت نہیں ہوتی ہے۔ سب کام آسانی کے ساتھ ہو رہا ہے۔ خواتین کی ترقی کی منصوبہ بندی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم کو بہتر بنانے اور ان کو روزگار سے منسلک کرانے کی کوشش رکن اسمبلی بننے کے بعد ضرور کریں گی۔ مسلم خواتین کی ترقی Development of Muslim Women کے سوال پر بھی انہوں نے یہی جواب دیا۔

یہ بھی پڑھیں: UP Assembly Polls 2022: لکھنؤ کے شمالی حلقہ اسمبلی کے امیدوار سرور ملک سے خاص بات چیت

واضح رہے کہ بارہ بنکی صدر اسمبلی نشست سے روحی ارشد کے شوہر ارشد اقبال کو ٹکٹ ملنے والا تھا لیکن عین وقت میں ان کی جگہ پر روحی ارشد کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ ان کی ترقی کے پیچھے ان کے شوہر کا ہی ہاتھ ہے۔ Congress Muslim Candidate Ruhi Arshad

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.