ETV Bharat / state

مذہبی مقامات سے متعلق آرڈیننس پر شدید رد عمل

مذہبی مقامات سے متعلق یوگی حکومت کے مجوزہ آرڈیننس کے خلاف ملی و مذہبی رہنماء سخت ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں آج تنظیم اتحاد ملت کے صدر اور درگاہ حافظ شاہ جمال اللہ کے سجادہ نشین فرحت احمد جمالی نے ای ٹی وی بھارت سے اپنی خصوصی بات چیت میں کہا کہ مذہبی مقامات سے متعلق کسی آرڈیننس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

author img

By

Published : Jan 4, 2021, 7:26 PM IST

Updated : Jan 4, 2021, 7:59 PM IST

مذہبی مقامات سے متعلق آرڈیننس پر شدید رد عمل
مذہبی مقامات سے متعلق آرڈیننس پر شدید رد عمل

ریاست اترپردیش کی یوگی حکومت کی جانب سے مذہبی مقامات سے متعلق آرڈیننس لانے کے سلسلہ میں رامپور کی ملی تظیم اتحاد ملت کے صدر فرحت احمد جمالی نے شدید رد عمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس قسم کا کوئی آرڈیننس نہیں لانا چاہئے۔ اس سے مذہبی مقامات سے متعلق معاملات میں حکومت کی بیجا مداخلت کا خدشہ ہے جو ناقابل برداشت ہے۔

مذہبی مقامات سے متعلق آرڈیننس پر شدید رد عمل

مذہبی مقامات سے متعلق یوگی حکومت کے مجوزہ آرڈیننس کے خلاف ملی و مذہبی رہنماء سخت ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں آج تنظیم اتحاد ملت کے صدر اور درگاہ حافظ شاہ جمال اللہ کے سجادہ نشین فرحت احمد جمالی نے ای ٹی وی بھارت سے اپنی خصوصی بات چیت میں کہا کہ مذہبی مقامات سے متعلق کسی آرڈیننس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مذہبی مقامات کے لیے پہلے ہی وقف بورڈ موجود ہے۔ جمالی نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ مذہبی مقامات اور معاملات میں کوئی دخل نہ کرے بلکہ یہ کام مذہبی رہنماؤں کا ہے انہیں کے سپرد اس کام کو رہنے یا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ترقیاتی منصوبوں پر توجہ مرکوز کرے۔ اترپردیش میں دیگر اہم اور بنیادی مسائل ہیں، حکومت کو چاہئے کہ وہ اس جانب سنجیدہ ہوں۔

ملی تنظیم اتحاد ملت کے صدر نے مزید کہا کہ اس آرڈیننس سے ہمیں کافی دشواریوں کا خدشہ ہے اس لیے ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر: اختراعات جن کا جنون ہے، وہ جے کے انتظامیہ سے کیوں مایوس ہیں؟

انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ اس قسم کے آرڈیننس لاکر نیا شوشا چھوڑ کر مذہب اور حکومت کے درمیان رسہ کشی والا ماحول نہ پیدا کیا جائے۔

Last Updated : Jan 4, 2021, 7:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.