ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی سے بی جے پی رکن پارلیمان اوپیندر راوت نے لاک ڈاؤن میں رعایت دینے کے بعد بازاروں میں امڈ رہی بھیڑ سے کرونا وائرس کے انفیکشن میں توسیع کا اندہشہ ظاہر کیا ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بازاروں میں ضروری کام سے ہی جائیں اور وہاں سماجی فاصلے سمیت تمام احتیاطی تدابیر پر ضرور عمل کریں۔
بارہ بنکی میں اپنی رہائش گاہ پر ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے رکن پارلیمان اوپیندر راوت نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں رعایت کچھ شرائط اور اس اپیل کے ساتھ دی گئی تھی کہ عوام صرف ضروری کاموں کے لیے ہی باہر جائے اور وہاں بھی سماجی فاصلے کو قائم رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ رعایت کی وجہ سے بازاروں میں بھیڑ بڑھی ہے،انہوں نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر اس طرح سے عوام باہر جاتی رہی ہے، تو اس انفیکشن پر قابو پانا مشکل ہوجائے گا۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کی رعایت کا غلط مطلب نہ نکالیں، کیوں کہ ابھی مکمل طور سے انفیکشن کا خطرہ ٹلا نہیں ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ وقت کی نزاکت کو سمجھیں اور ضروری کاموں کے لیے گھر سے باہر نکلیں۔