اتوار کو جاری کئے گئے آئی سی ایس سی ای کے ہائی اسکول امتحانات کے نتیجے میں ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں فہد سراج قدوائی نامی طالب علم ضلع بھر میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے،فہد قدوائی نے 97 فیصد نمبرات لاکر نمایاں مقام حاصل کیا ہے،فہد سراج قدوائی کی اس شاندار کامیابی پر ان کے ارکان خاندان اپنی مسرت کا اظہار کررہے ہیں،فہد انجینئر بنکر ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔
Fahad Siraj Qadwai Became SecondTopper of BaraBanki in ICSE examination
فہد سراج قدوائی ضلع بارہ بنکی کے ایکتا کالونی کے ساکن ہیں،ان کے والد اردو مترجم کے طورپر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں،جبکہ ان کی والدہ تدریسی فرائض انجام دے رہی ہیں۔
متوسط گھرانہ سے تعلق رکھنے والے فہد نے کہا کہ ان کی اس شاندار کامیابی کے پیچھے ان کی محنت اور وقت کا صحیح استعمال مضمر ہے، وہ روزانہ 8 سے 10 گھنٹے پڑھائی کرتے تھے،انہوں نے نظام الاوقات بناکر تمام مضامین کو متعینہ وقت پر پڑھتے تھے۔
فہد اپنی اس کامیابی کا سہرا اپنے والدین اور اساتذہ کو دینا چاہتے ہیں،ان کے مطابق ان کے والدین انہیں پڑھائی کے لئے مسلسل آمادہ کرتے تھے، جبکہ ان کے اساتذہ ان کے تمام شبہات کو دور کیا کرتے تھے۔
مزید پڑھیں:Meritorious Students Honored: یوپی بورڈ امتحانات کے ٹاپرز کی حوصلہ افزائی
فحد کمپیوٹر انجینئر بن کر ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔