ریاست اترپردیش میں مکمل لاک ڈاؤن ہٹائے جانے کے بعد اب میرٹھ یونیورسٹی کی شعبہ اردو میں بھی آف لائن امتحانات شروعات ہوگئی ہے۔ وہیں، امتحان شروع ہونے سے قبل سینیٹائزر اور ماسک لگانے کے ساتھ ہی طلبا میں سماجی دوری کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔ اس موقع پر صدر شعبہ اردو ڈاکٹر اسلم جمشید پوری کا ماننا ہے کہ ایک بار پھر زندگی کو دوبارہ سے پٹری پر لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
مہوبہ معاملے کی غیر جانبدارانہ جانچ ہو:عآپ
ملک میں لاک ڈاؤن اور کورونا نے جہاں عام زندگی کو متاثر کیا ہے۔ وہیں، تعلیمی نظام کو بھی درہم برہم کر دیا ہے۔ میرٹھ یونیورسٹی میں ایک بار پھر سے آف لائن امتحانات کی شروعات ہونے سے لگتا ہے کہ جلد ہی زندگی کا معمول بھی پٹری پر آجائے گا۔