ETV Bharat / state

Money laundering Case مختار انصاری کے برادر نسبتی شرجیل، سات روز کےلیے ای ڈی تحویل میں

author img

By

Published : Nov 8, 2022, 9:01 PM IST

Updated : Nov 8, 2022, 10:40 PM IST

مختار انصاری کے برادر نسبتی عاطف رضا عرف شرجیل کو پریاگ راج کی ایک مقامی عدالت نے منی لانڈرنگ کے ایک کیس میں سات دنوں کی تحویل میں ا ی ڈی کے سپرد کردیا۔ ای ڈی نے پیر کو عاطف رضا عرف شرجیل رضا کو گرفتار کرنے کے بعد منگل کو جسٹس سنتوش رائے کی عدالت میں پیش کیا۔Mukhtar Ansari relative Sharjeel sent to 7day ED remand

Etv Bharat
Etv Bharat

پریاگ راج: اترپردیش کے ضلع مئو سے سابق ایم ایل اے و شہ زور لیڈر مختار انصاری کے برادر نسبتی عاطف رضا عرف شرجیل کو پریاگ راج کی ایک مقامی عدالت نے منی لانڈرنگ کے ایک کیس میں سات دنوں کی تحویل میں انفورسمنٹ دائرکٹوریٹ(ا ی ڈی) کے سپرد کردیا۔Sharjeel sent to 7day ED remand

ای ڈی نے پیر کو عاطف رضا عرف شرجیل رضا کو گرفتار کرنے کے بعد منگل کو جسٹس سنتوش رائے کی عدالت میں پیش کیا۔ جج نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد عاطف کی سات دنوں کی کسڈی منظور کرلیا۔ای ڈی کی ٹیم اب مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری اور ان کے ماما شرجیل رضا کو آمنے سامنے بٹھا کر پوچھ گچھ کرے گی۔

ڈسٹرکٹ سرکاری وکیل فوجداری گلاب چندر اگرہری نے بتایا کہ عاطف رضا عرف شرجیل رضا کی کسڈی ریمانڈ عدالت نے کچھ شرطوں کے ساتھ منظور کی ہے۔ یہ ریمانڈر آٹھ نومبر سے پندرہ نومبر کی دوپہر دو بجے تک رہے گی۔ اس کے بعد اسے عدالت میں پیش کرنا ہوگا۔ شرجیل کینسر کا مریض ہے لہذا ای ڈی کو اسے ہراساں نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ میڈیکل کرانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ ای ڈی نے غازی پور کے ضلع جیل سے شرجیل رضا کے پیر کو باہر آتے ہی گرفتار کرلیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ شرجیل رضا کا مختار انصآری کے ساتھ غیر قانونی کاروبار میں نام آیا تھا۔ ۔ ای ڈی اب ان سے منی لانڈرنگ معاملے میں پوچھ گچھ کررہی ہے۔ ای ڈی ٹیم نے منی لانڈرنگ کیس میں مختار انصاری کے ایم ایل اے بیٹے عباس انصاری کو ہفتہ کو گرفتار کر کے عدالت میں کسڈی ریمانڈ کے لئے پیش کیا تھا۔ عباس بھی ای ڈی کی سات دنوں کی کسڈی ریمانڈ پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mukhtar Ansari's son Abbas Ansari Arrested رکن اسمبلی عباس انصاری گرفتار

یواین آئی

Last Updated : Nov 8, 2022, 10:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.