ETV Bharat / state

'معیشت کی مضبوطی کے لئے ہر ممکن کوشش ہو رہی ہے' - حکومت ملکی معیشت میں تیزی لانے کے تمام تراکیب کررہی ہے

ماحولیات کے مرکزی وزیر پرکاش جاویڈکر نے لکھنؤ میں کہا کہ حکومت ملکی معیشت میں تیزی لانے کے تمام تراکیب کررہی ہے جس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔

معیشت کی مضبوطی کے لئے ہر ممکن کوشش ہو رہی ہے:جاویڈکر
author img

By

Published : Oct 5, 2019, 8:01 PM IST

مسٹر جاویڈکر نے یہاں منعقد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں اقصادی کساد بازاری کا ماحول ہے جس کا معمولی اثر بھارت پر پڑنا بھی لازمی ہے لیکن اس مسئلہ سے نپٹنے کے لئے مرکزی حکومت 24 گھنٹے کام کررہی ہے۔

صنعتی کاروبار کو رفتار دینے کے مقصد کے ساتھ ہی غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لئے حکومت نے حالیہ دنوں میں کئی اہم فیصلے کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سنہ 2014 سے قبل کانگریس کے میعاد کار میں ترقی کی شرح میں کمی اور مہنگائی میں اضافہ عام بات تھی۔

لیکن اب حالات بالکل مختلف ہیں۔

مودی حکومت نے بینکوں کو واضح ہدایت دی تھی کہ سود کی شرحوں کا فائدہ عام لوگوں کو ملنا چاہئے اس سے صنعتی کاروبار کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔

مسٹر جاویڈکر نے کہا کہ 2014 تک بھارت میں کئی غیر ملکی سرمایہ کار آنے کو تیار نہیں تھے کیونکہ سب سے زیادہ ٹیکس بھارت میں لگائے جاتے ہیں۔

مرکزی حکومت نے سرمایہ کاروں کو بھارت میں سرماریہ کاری کی جانب ترغیب دلانے کے لئے 15 دن قبل کئے گئے اپنے ایک فیصلے میں کمپنیوں کا کارپوریٹ ٹیکس 22 فیصدی تک کم کیا جبکہ الٹرنیٹیو

ٹیکس میں 15 فیصدی تک کمی کی ہے۔یہ ایک انقلابی قدم ہے۔

جس سے ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.