ETV Bharat / state

'ہوم گارڈ محکمہ کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری' - انہیں 6 لاکھ 75 ہزار روپے کی مدد دی گئی ہے

اترپردیش حکومت نے 25 برس بعد ہوم گارڈ محکمہ کو بہتر بنانے کی قواعد شروع کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیوٹی کے دوران موت ہونے پر پانچ لاکھ روپے اہل خانہ کو بطور معاوضہ دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

every effort is being made to improve the home guard department says uttar pradesh chief minister yogi adityanath in lucknow
'ہوم گارڈ محکمہ کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری'
author img

By

Published : Dec 7, 2020, 3:48 PM IST

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں واقع ہوم گارڈ ہیڈکوارٹر میں 58 ویں یوم ستائش کے موقع پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے شرکت کرتے ہوئے ہوم گارڈ محکمہ کو بڑی راحت دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ڈیوٹی کے دوران موت ہونے یا پوری طرح معذور ہونے پر پانچ لاکھ روپے اہل خانہ کو بطور معاوضہ دیا جائے گا۔

every effort is being made to improve the home guard department says uttar pradesh chief minister yogi adityanath in lucknow
'ہوم گارڈ محکمہ کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری'

وزیر اعلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کی حکومتوں میں 55 ہزار ہوم گارڈ روزانہ ڈیوٹی پر لگائے جاتے تھے جبکہ موجودہ وقت میں 90 ہزار ہوم گارڈ ہر روز ڈیوٹی کرتے ہیں۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے بتایا کہ سنہ 2019 میں پریاگ راج کے کمبھ میلہ میں ہمارے ہوم گارڈ نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ شانہ بشانہ اپنے فرائض کو انجام دیا۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کمانڈنٹ جنرل وجے کمار نے بتایا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بھروسہ دلایا ہے کہ ہوم گارڈ محکمہ کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ کانپور کے بکرو کانڈ کے دوران پولیس افسر کو بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالنے والے جے رام کٹیار بری طرح زخمی ہوگئے تھے، انہیں 6 لاکھ 75 ہزار روپے کی مدد دی گئی ہے۔

کمانڈنٹ جنرل وجے کمار

یہ بھی پڑھیں: یمنا ایکس پریس وے پر کہرے کا کہرام

کمانڈنٹ جنرل نے بتایا کہ روڈ ویز بس میں ڈرائیور کی بے ہوشی کے دوران ہوم گارڈ نے بس چلا کر کئی مسافروں کی جان بچانے کا کام کیا، انہیں بھی انعام سے نوازا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگ بہتر کام کر رہے ہیں۔ ابھی جو پریشانیاں ہیں، مستقبل میں انہیں دور کر لیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ابھی تک ڈیوٹی کے دوران جان گنوانے والے ہوم گارڈ کو 20-22 فیصد ہی بیما کی رقم ملتی تھی لیکن اب سبھی ہوم گارڈ کو فورا ہی بیما کی رقم ملے گی۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلی نے فتح پور، فتح گڑھ، جونپور، آگرہ اور ہمیر پور ضلع دفتر کا افتتاح بھی کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.