ETV Bharat / state

'لاقانونیت کا دور دورہ، پولیس بھی غیرمحفوظ'

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ریاستی حکومت پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ حکمراں جماعت اور افسران کے درمیان خفیہ تعلقات کی وجہ سے پولیس بھی غیرمحفوظ ہے۔

لاقانونیت کا دور دورہ، پولیس بھی غیرمحفوظ

author img

By

Published : Jul 4, 2020, 7:42 PM IST

Updated : Jul 4, 2020, 7:59 PM IST

ریاست اترپردیش میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کو کہا کہ مجرمین کا حکمراں جماعت اور افسران کے درمیان خفیہ تعلقات کی وجہ سے اترپردیش میں لاقانونیت کا دور دورہ ہے، اور اس کی وجہ ریاستی پولیس بھی محفوظ نہیں ہے۔

پرینکا گاندھی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ریاستی کانگریس کے اعلیٰ رہنماؤں سے بات چیت کی اور پارٹی کی حکمت عملی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اس دوران کانپور واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقتدار سے تحفظ یافتہ مجرمین کے حوصلے کافی بلند ہیں، جس کی وجہ سے وہ اس بہیمانہ واردات کو انجام دے سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں جنگل راج کہنا مبالغہ آرائی نہیں ہوگی، کیوں کہ یہاں عام آدمی تو دور ان کا تحفظ کرنے والی پولیس ہی محفوظ نہیں ہے۔

پرینکا نے کہا کہ اترپردیش میں جنگل راج کے خلاف ان کی پارٹی مہم چلائے گی، اس کے تحت بڑھتے جرائم اور جنگل راج کے خلاف ہر ضلع میں پریس کانفریس منعقد کی جائےگی۔

پارٹی اترپردیش میں آن لائن مہم بھی چلائی گی، اس پروگرام کے تحت جنگل راج کے خلاف کل کانگریس کے رہنماؤں اور کارکن فیس بک لائیو کرتے نظر آئیں گے۔

ریاست میں بڑھتے جرائم کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے لوگوں سے درخواست کی جائے گی۔

انہوں نے اپیل کی کہ لوگ بڑھتے جرائم کے خلاف اپنا پیغام فیس بک لائیو، ٹوئٹر، انسٹاگرام کے ذریعہ پوسٹ کرسکتے ہیں، اگر ان کو کوئی بھی پریشانی ہے تو اس ضمن میں وہ خط لکھ کر ضلع کانگریس کمیٹی کے کارکنوں یا دیگر کانگریس رہنماں کو دیں، ان سبھی خطوط کو اکٹھا کرکے کانگریس پارٹی اترپردیش کے گورنر اور این ایچ آر سی کو دے گی۔

Last Updated : Jul 4, 2020, 7:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.