ETV Bharat / state

مرادآباد: اسد الدین اویسی سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی گفتگو - असदुद्दीन ओवैसी का उत्तर प्रदेश दौरा

اویسی نے تریپورہ معاملے پر کہا 'تریپورہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ہے۔ بی جے پی کی ناکامی کی وجہ سے دنگے کرنے والے لوگوں نے مسجدوں پر حملہ کیا۔ تریپورہ حکومت کو اس پر سخت کارروائی کرنی چاہیے۔'

مرادآباد: اسد الدین اویسی سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی گفتگو

author img

By

Published : Nov 12, 2021, 10:46 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر مرادآباد پہنچے اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'اتر پردیش میں مرادآباد کے بعد میرٹھ، علیگڑھ، جونپور سمیت کئی شہروں میں ہمارے جلسے منعقد ہونے والے ہیں۔'

مرادآباد: اسد الدین اویسی سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی گفتگو

اسدالدین اویسی نے کاس گنج معاملے پر کہا کہ 'الطاف کی موت کی وجہ پولیس ہے۔ پولیس کی کسٹڈی میں الطاف کی موت ہوئی ہے اور پولیس کہہ رہی ہے کہ الطاف نے بیت الخلاء میں پانی کی ٹنکی کے پائپ سے خودکشی کی ہے۔ اس معاملے میں پولیس اہلکاروں کو سسپینڈ نہیں بلکہ گرفتار کیا جانا چاہیئے۔'

اتر پریش کے ریاستی انتخابات میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کس پارٹی سے اتحاد کرے گی اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'یہ وقت بتائے گا ہم اترپردیش میں الیکشن لڑیں گے۔ ہمارے ریاستی صدر شوکت علی نے کہا ہے کہ 'ہم سو سیٹوں پر تیاری کررہے ہیں۔'

اویسی نے تریپورہ معاملے پر کہا کہ 'تریپورہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ہے۔ بی جے پی کی ناکامی کی وجہ سے تشدد و فساد کرنے والے لوگوں نے مسجدوں پر حملہ کیا۔ تریپورہ حکومت کو تشدد پسند لوگوں پر سخت کارروائی کرنی چاہیے۔'

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی تقسیم کے ذمہ دار جناح ہیں، ملک کے مسلمان نہیں: اسد اویسی

آپ یوپی میں سیاسی جلسے کررہے ہیں اور تریپورہ میں تشدّد ہورہا ہے آپ نے ابھی تک تریپورہ کا دورہ کیوں نہیں کیا؟

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا 'آپ ان سے معلوم کیجئے جو وہاں نہیں جارہے۔ ہم نے ہمیشہ پارلیمنٹ میں ظلم و تشدّد کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.