ETV Bharat / state

بااختیار خواتین ہی یوپی کی بنیاد: یوگی آدتیہ - مشکن شکتی کے تیسرے مرحلے کا آغاز

یوگی نے کہا کہ آج سے شروع ہونے والے مشکن شکتی کو کامیاب بنانے کے لئے ہم سب کو اپنا تعاون پیش کرنا چاہئے۔ہماری حکومت خواتین کی طاقت کو جلا بخشنے کے لئے کمر بستہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی تیسرے مرحلے کا یہ پروگرام خواتین کو مزید طاقت فراہم کرے گا۔

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ
اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ
author img

By

Published : Aug 21, 2021, 7:52 PM IST

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو مشن شکتی3.0کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ بااختیار، خودکفیل،محفوظ و مضبوط خواتین ہی نئے یوپی کی اساس ہیں۔مشن شکتی کا تیسرا مرحلہ خواتین کو روزگار فراہم کر کے انہیں تحفظ فراہم کرنے کے عزم سے وابستہ ہے۔

ریاست کی گورنر آنند بین پٹیل،وزیر فائنانس و کوآپریٹیو معاملات نرملا سیتا رمن نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ آج اندرا گاندھی پرشٹھان میں پروگرام کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم مشکن شکتی کے تیسرے مرحلے کا آغاز کر کے اس فاونڈیشن کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔اس کے پہلے مرحلے کا آغاز گذشتہ سال نوراتر کے درمیان ہوا تھا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام ریاست کے تمام 75اضلاع کے ہیڈکوارٹر پر منعقد کیا جارہا ہے۔ایک پروگرام اور بھی تھا جس میں 75خواتین کو اعزاز سے نوازہ گیا۔

مسٹر یوگی نے کہا کہ آج سے شروع ہونے والے مشکن شکتی کو کامیاب بنانے کے لئے ہم سب کو اپنا تعاون پیش کرنا چاہئے۔ہماری حکومت خواتین کی طاقت کو جلا بخشنے کے لئے کمر بستہ ہے۔اس کے ساتھ ہی تیسرے مرحلے کا یہ پروگرام خواتین کو مزید طاقت فراہم کرے گا۔یوپی کی ریاستی حکومت خواتین کے عزت و اکرام،سیکورٹی اور باختیاری کے معاملے میں مکمل طور سے کمر بستہ ہے۔

ریاست کی گورنر آنند بین پٹیل نےمشن شکتی کے گذشتہ دو مراحل کے ذریعہ خواتین کی حصولیابیوں کی تعریف کی اور ان خواتین کی اس جانب توجہ مرکوز کرائی جو اپنی کیرئیر کو بڑھاوا دینے میں سرکاری مراعات سے استفادہ کرنے میں پیچھے رہ جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں:اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی کی حکومت یقینی: اکھلیش

مرکزی وزیر فائنانس نرملا سیتا رمن نے کہا’ جب مودی وزیر اعظم منتخب ہوئے انہوں نے گجرات کے وزیر اعلی کی حیثیت سے جوبھی تحائف حاصل کئے تھے سب کی بولی لگا دی اور اس سے حاصل ہونے والی رقم کو بچیوں کی تعلیم کے لئے وقف کردیا۔ اور وزیر اعظم کے ذریعہ خواتین کو اہمیت دئیے جانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ کابینی توسیع میں وزیر اعظم نے متعدد خواتین کو وزیر بنایا ہے۔

وزیر فائنانس نے یوپی کی اپنی مدد آپ گروپ کی خواتین سے بھی تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ یہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی کوششوں کا ثمر ہے کہ پرماننٹ سروس کمیشن نے خواتین کے لئے نئی برانچ کو کھولا ہے۔اب خواتین این ڈی اے کے لئے بھی اہل ہیں۔انہوں نے کہا کہ یوپی ملک کا واحد صوبہ ہے جہاں ہر گاؤں میں بینک پہنچ چکے ہیں اور اس کے پیچھے گاؤں کے بینک دوست یا بینک سکھی کی حکمت عملی کار فرما ہے۔

اس سے قبل گورنر آنندی بین پٹیل نے پوری ریاست کی 75خواتین کو اعزاز سے نوازہ یہ وہ خواتین تھیں جنہوں نے مشن شکتی کے پہلے اور دورے مرحلے میں اپنے اپنے شعبہ میں کارہائے نمایاں کو انجام دیا تھا۔ان خواتین کو وزیر فائنانس کے ہاتھوں بھی اعزاز سے نوازہ گیا۔

مشن شکتی کا تیسرا مرحلے کئی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے۔بالنی ملک پروڈیوسر کی طرز پر نئی کمپنیاں کھولی جائیں گی۔یہ دودھ کمپنیاں متعدد اضلاع بشمول سونبھدر، چندولی، مرزاپور، بلیا، غازی پور، گورکھپور،دیوریا، مہاراج گنج،کشی نگر، رائے بریلی، سلطانپور، امیٹھی، بریلی، پیلی بھیت،لکھیم پور کھیری اور رامپور میں قائم کی جائیں گی۔دسمبر کے آخر تک ایک لاکھ اپنی مدد آپ گروپ تشکیل دیئےجانے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.