ETV Bharat / state

وارانسی: سزا کاٹ رہے ہاتھی مٹھو کو جلد مل سکتی ہے ضمانت - لاک ڈاؤن

اتر پردیش کے وارانسی میں ایک ہاتھی کو ایسی سزا دی جارہی ہے جسے سن کر آپ بھی حیرت زدہ ہوجائیں گے۔ ایک آدمی کے قتل کے معاملے میں سزا کاٹ رہے اس ہاتھی کو اب جلد ضمانت ملنے والی ہے، حالانکہ مہنت کو قتل کے کچھ دنوں کے اندر ہی ضمانت مل گئی۔ ہاتھی مٹھو کا درد ٹوئٹر پر آنے کے بعد اب جلد ضمانت کی امید جگی ہے۔

Up_var_3_elephent_7200982
سزا کاٹ رہے ہاتھی مٹھو کو جلد مل سکتی ہے ضمانت
author img

By

Published : May 15, 2021, 9:47 AM IST

دیڑھ سال سے زیادہ وقت سے رام نگر وائلڈ لائف کنزرویشن کی نگرانی میں قتل کی سزا کاٹ رہے ہاتھی مٹھو کی جلد رہائی ہوسکتی ہے۔ مٹھو کے درد کو کسی شخص نے ٹویٹر کے ذریعے وارانسی کے پولیس کپتان اے ستیش گنیش تک پہنچایا۔ جس کے بعد انہوں نے چڑیا گھر کے ڈائریکٹر رمیش پانڈے سے بات کر مٹھو کو جلد سے جلد پیرول پر رہا کرنے کی بات کہی ہے۔

Up_var_3_elephent_7200982
ہاتھی

معلوم ہوکہ قریب دیڑھ سال قبل وائلڈ لائف کنزرویشن کے تحت اس ہاتھی کو بیڑیوں میں باندھ کر وارانسی ضلع کے رام نگر وائلڈ لائف علاقے میں رکھا گیا تھا۔

یہ ہے پورا معاملہ

معاملہ چندولی ضلع کا ہے۔ یہاں ڈیڑھ سال قبل 20 اکتوبر 2019 کو ایک ہاتھی نے راما شنکر نام کے ایک شخص کی جان لے لی تھی۔ رام شنکر کے گھر والوں نے ہاتھی اور ہاتھی کے مہنت کے خلاف ببوری تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ ہاتھی اور مہنت دونوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا، جبکہ ہاتھی کو وارانسی میں واقع وائلڈ لائف کے سپرد کر دیا گیا اور اس وقت سے وہ بیڑیوں میں جکڑا ہے۔ ہاتھی کے چاروں پیروں میں لوہے کی موٹی زنجیریں باندھی گئی ہیں۔

مہنت ہوا رہا، ہاتھی قید میں

حادثے کے بعد مہنت کو کچھ دنوں کے بعد ضمانت مل گئی، لیکن ہاتھی ابھی بھی قید میں ہے، ضمانت کے لئے عرضی ضرور ڈالی گئی لیکن سنوائی شروع ہونے سے پہلے لاک ڈاؤن لگ گیا اور ضمانت کی عرضی آگے بڑھ گئی۔ فی الحال گزشتہ دیڑھ سال سے ہر روز 1000 روپیے کا خرچ برداشت کرتے ہوئے ہاتھی کی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔ اب امید جگی ہے کہ پولیس کمشنر اے ستیش گنیش اس سمت میں پہل کرتے ہوئے بے زبان کے درد کو سمجھیں گے اور اس کی رہائی کا راستہ تلاشیں گے۔ مانا جارہا ہے کہ جلد ہی ہاتھی مٹھو کو وارانسی سے دوھوا نیشنل پارک بھیجا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.