محکمہ بجلی اور قومی آمدنی مشن نے متحدہ طور ایک نئی پہل کی ہے اس کے تحت سیلف ہیلپ گروپ کی خواتین دیہی علاقوں میں گھر گھر جاکر بجلی کا بل وصول کریں گی اور اس کے محنتانے کے طور انہیں فی بل 20 روپے ادا کئے جائیں گے۔
اس کے لئے سیلف ہیلپ گروپس کو خصوصی ٹریننگ بھی دی جا رہی ہے۔
بارہ بنکی کے وکاس بھون میں ہوئی اس ٹریننگ میں خواتین کو اس سافٹویئر کی ٹریننگ دی گئی جس کے ذریعے انہیں بل وصول کرنا ہے۔
یہ اسکیم ابھی لکھنؤ، ہردوئی اور بارہ بنکی میں پائلیٹ پروجیکٹ کے طور پر شروع کی گئی ہے۔
اگر یہ اسکیم کامیاب رہی تو اسے تمام اضلاع میں شروع کیا جائے گا، ساتھ ہی محکمہ بجلی کے تمام دیگر کام بھی انہیں سیلف ہیلپ گروپ سے کرائے جائیں گے۔
ایسے اقدام کی وجہ سے دیہی علاقوں میں بجلی نظام درست ہونے کی بھی امیدیں ہیں۔
دراصل دیہی علاقوں میں محکمہ کی تمام کششوں کے باوجود 25 فیصد بل کی وصولی ہو پاتی ہے، سیلف ہیلپ گروپ کی مدد سے زیادہ بل وصول ہونے کے امکانات ہیں۔ اس لئے دونوں محکموں نے متحدہ طور پر یہ کوشش کی ہے۔
دونوں محکموں نے اس اسکیم کے ذریعہ ایک تیر سے دو نشانے لگائے ہیں. اگر ایسی اور کوششیں ہو طو سماج اور حکومت کا کافی فائیدہ ہو۔