اس سلسلہ میں برقی محکمہ کے عہدیداروں نے دیوبند پولیس اسٹیشن میں مبینہ طور پر سرکاری کام میں رخنہ ڈالنے کے الزام میں ایک شکایت درج کرائی ہے۔
محکمہ برقی نے چار افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے تقریباً 40 افراد کے خلاف سرکاری کام کاج میں رکاوٹ پیدا کرنے کا الزام لگایا ہے۔
جے ای اروند کمار ، اشونی کمار اور وجے کمار نے دیوبند تھانہ میں شکایت درج کرائی کہ گزشتہ رات بجلی چیکنگ کے دوران تقریباً 40 نامعلوم افراد نے ٹیم کے ساتھ نازیبا سلوک کیا اور گھیرلیا گیا۔
جے ای نے ان لوگوں پر سرکاری دستاویزات کو پھاڑدینے کا بھی الزام لگایا۔
دیوبند پولیس نے بتایا کہ تحقیقات کے بعد اس سلسلہ میں مزید کاروائی کی جائے گی۔