ETV Bharat / state

رامپور: نئی کالونیوں میں بجلی کنکشن کے مسائل

ضلع رامپور میں نئی بستی تاشکا کالونی میں محکمہ بجلی کی جانب سے نئے کنکشن نہیں دیئے جارہے ہیں۔

رامپور: نئی کالونیوں میں بجلی کے کنکشن کے مسائل

author img

By

Published : Sep 5, 2021, 10:27 PM IST

اترپردیش کے ضلع رامپور میں تاشکا کالونی میں بجلی کے نئے کنکشن نہیں دیے جانے کی وجہ سے مقامی لوگ کافی پریشان ہیں اور اس کےلیے دفتروں کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں۔

رامپور: نئی کالونیوں میں بجلی کے کنکشن کے مسائل

ضلع رامپور میں نئی آباد ہونے والے بستی تاشکا کالونی میں محکمہ بجلی کنکشن دینے کو تیار نہیں لیکن جب عام آدمی پارٹی کے صوبائی نائب صدر فیصل خان لالا نے معاملے میں مداخلت کرکے بجلی محکمہ کے خلاف تحریک چلانے کا انتباہ دیا تو افسران نے کالونی کا دورہ کرکے یہاں رہنے والے افراد کو یقین دہانی کرائی کہ جلد ہی نئے کنکشن دیئے جائیں گے‘۔

یہ بھی پڑھیں: اترپردیش: بجلی بقایہ داروں کے لئے جلد ہی نئی یکمشت جمع اسکیم

اسی دوران موقع پر پہنچے فیصل لالا نے کہا کہ 'نئی آباد کالونیوں میں آس پاس کے گاؤں اور دیہاتوں سے لوگ آکر رہ رہے ہیں کیونکہ اپنے بچوں کو بہتر تعلیم دے سکے لیکن بجلی کی عدم دستیابی سے معاملہ سنگین ہوجاتا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ 'ملک کو آزاد ہوئے 75 برس مکمل ہو چکے ہیں لیکن آج بھی لوگ بجلی کے نئے کنکشن کےلیے پریشان ہیں‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.