دہلی میں جاری اسمبلی انتخابات کے آخری دن الیکشن کمیشن نے دہلی کے کراول نگر میں اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے متنازع بیان دینے پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا ہے۔
تقریر میں آدتیہ ناتھ نے کہا تھا کہ دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال شاہین باغ مظاہرین کو بریانی کھلا رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، کمیشن کو انتخابی افسر سے 4 فروری کو ایک رپورٹ موصول ہوئی تھی، جس کے بعد واقعے کا جائزہ لینے کے بعد کمیشن نے کہا کہ وزیراعلی آدتیہ ناتھ نے انتخابی ضابطہ اخلاق کے پارٹ ایک کی شق (2) کی خلاف ورزی کی ہے۔
الیکشن کمیشن نے ان سے جمعہ کی شام 5:00 بجے تک جواب دینے کو کہا ہے، اگر جواب دینے میں ناکام رہے تو کمیشن آدتیہ ناتھ کے خلاف کاروائی پر غور کرے گا۔