ETV Bharat / state

پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کے امیدوار کی نامزدگی منسوخ

کانپور پارلیمانی حلقے میں امیدواروں کے ذریعے داخل کئے گئے کاغذات نامزدگی میں خامياں ملنے کے بعد ضلع الیکشن افسر نے 13 امیدواروں کا اندراج منسوخ کر دیا ۔

راجیو مشرا: امیدوار، پرگتی شیل سماجوادی پارٹی
author img

By

Published : Apr 12, 2019, 11:28 PM IST

کانپور لوک سبھا سے 27 امیدواروں نے پرچے داخل کیے تھے جس میں اب صرف 14 امیدوار ہی الی کشن لڑنے کے لیے اہل قرار پائے۔

پرگتی شیل سماجوادی پارٹی ( شیوپال یادو گروپ) کے امیدوار کی نامزدگی بھی خامیوں کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی جس کی وجہ سے امیدوار نے ضلع الیکشن افسر وجے وشواش پنت پر بی جے پی سے ملی بھگت کا الزام لگایا ہے۔

پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کے امیدوار کی نامزدگی منسوخ

اب پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کے امیدوار اپنا اندراج منسوخ ہونے سے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے جارہے ہیں ۔

واضح رہے کہ کانپور شہر سےلوک سبھا انتخابات کے لئے 2 اپریل کو نامزدگی کا عمل شروع ہوا۔ 2 سے 9 اپریل تک 27 امیدواروں نے پرچے داخل کیے۔

ضلع الیکشن افسر کی قیادت میں 10 اپریل کو جب تمام امیدواروں کی اسكروٹنی کی گئی تو 13 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی میں کافی خامیاں ملیں جس کی وجہ سے ان کی نامزدگی کو منسوخ کر دیا گیا۔

منسوخ کئے گئے امیدواروں میں پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کے راجیو مشرا بھی تھے جب انہیں پتہ چلا کی ان کا بھی اندراج منسوخ کر دیا گیا ہے۔ تو انہوں نے ضلع الیکشن افسر پر بی جے پی سے ملی بھگت ہونے کا الزام لگایا۔

راجیو مشرا کا الزام ہے کہ 8 تاریخ کو وہ اپنے حمایتیوں کے ساتھ ضلع ہیڈکوارٹر پرچہ داخل کرانے گئے تھے۔ ضلع مجسٹریٹ کے کمرے کے باہر دو گھنٹے تک گرمی کی شدّت میں وہ اپنے ساتھیوں سمیت کئی لوگ پانی کے لئے پریشان ہو رہے تھے۔ افسران سے پانی کا بندوبست کرنے کے لئے کہا گیا تو انہوں نے بےبسی ظاہر کی جس پر تمام لوگ دھرنے پر بیٹھ گئے۔ جبکہ برسراقتدار پارٹی کے امیدوار جب نامزدگی کرانے پہنچے تھے تب انہیں ترجیح دی گئی۔

راجیو مشرا کا کہنا ہے کہ ہم نے تین سیٹ کاغذات نامزدگی داخل کئے تھے لیکن ضلع مجسٹریٹ نے غیر قانونی طریقے سے اندراج منسوخ کر دیا اب ہم لوگ ہائی کورٹ کی پناہ میں جائیں گے۔

راجیو مشرا نے الزام لگایا ہے کہ جس طرح سے 13 امیدواروں کا اندراج منسوخ کیا گیا ہے اس سے لگتا ہے کی ضلع انتظامیہ حکمراں پارٹی کے دباؤ میں آکر کام کر رہی ہے۔

پرگتی شیل سماج وادی پارٹی کے امیدوار راجیو مشرا کورٹ میں کن ثبوتوں کی بنیاد پر نامزدگی کینسل کیے جانے کو چیلنج کریں گے، اور ہائی کورٹ دیے گئے ثبوتوں کی کن مضبوط بنیادوں کو سننے کے بعد کیا فیصلہ دے گا یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.