ریاست اترپریش کے ضلع بدایوں کے بلسی تھانہ علاقے میں امن وامان کی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول سے باہر ہے، اسی ضمن میں کھیت میں سورہے ایک بزرگ کو پھاوڑے سے کاٹ کر قتل کردیا گیا ہے، جس کی وجہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔
پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے ایک شخص کو بھی حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ یہ معاملہ بلسی تھانہ علاقہ کے گاؤں دین نگر شیخ پور کے منجھرا گاؤں کا ہے، جہاں ایک بزرگ شخص کھیت میں پانی ڈالنے گیا تھا اور اس کو پھاوڑے سے کاٹ کر قتل کردیا گیا ہے۔
جب گاؤں والوں کو اطلاع ملی تو وہ لوگ موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے ملزم کو پکڑ لیا اور پولیس کو اطلاع دی۔
موقع پر پہنچی پولیس نے ملزم کو اپنی تحویل میں لے لیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بدایوں بھیج دیا۔
خیال رہے کہ مقتول کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ 65 برس کے نتھو لال جاٹو گذشتہ رات کھیت نگرانی کے لیے گئے تھے، اسی دوران انہوں نے پڑوسی سے پائپ طلب کیا، جس کے بعد پڑوسی نے ان پر پھاوڑے سے حملہ کرکے قتل کردیا۔