ETV Bharat / state

Dogs Attack in AMU اے ایم یو میں کتوں کے حملے میں ایک شخص کی موت - اے ایم یو میں کتوں کا حملہ

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں آوارہ کتوں نے ایک شخص پر حملہ کردیا جس سے اس کی موت ہوگئی۔ اس واقعے کا سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 16, 2023, 12:45 PM IST

Updated : Apr 16, 2023, 2:42 PM IST

اے ایم یو میں کتوں کے حملے میں ایک شخص کی موت

علیگڑھ: ریاست اترپردیش کے ضلع علیگڑھ تھانہ سول لائن کے رہائشی صفدر علی نام کے عمر رسیدہ ڈاکٹر پر کتوں نے حملہ کر دیا جس میں صفدر کی موت ہو گئی۔ اس حملے کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہا ہے جس میں کتوں کو صفدر علی پر حملہ کرتے ہوئے صاف دیکھا جا سکتا ہے۔ علیگڑھ ایس پی سٹی کلدیپ سنگھ گناوت کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا کہ صبح 7:30 پولیس کو یونیورسٹی کیمپس میں ایک شخص کی لاش کی اطلاع ملی جس کے بعد پولیس کی ٹیم موقعے پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ تھانہ سول لائن علاقے کے رہائشی صفدر علی جو صبح چہل قدمی کرنے گئے گئے تھے وہاں صبح تقریبا 6 یا 6:30 بجے کچھ کتوں نے اس پر حملہ کر دیا جس میں صفدر کی موت ہو گئی ہے۔ باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا جا رہا ہے اور تحقیقات کی جا رہی ہے۔

اے ایم یو سی سی ٹی وی کے وائرل فوٹیج پر تاریخ اور وقت غلط ہونے سے متعلق یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے ٹیلی فون پر سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ سی سی ٹی وی میں تاریخ اور وقت پہلے کا دکھا رہا ہے جو غلط ہے۔ کتوں نے آج صبح فجر کی نماز کے بعد ہی تقریبا 6 بجے اس پر حملہ کیا۔ پراکٹر نے مزید بتایا کہ وہاں ایک پراکٹوریئل ٹیم کا ایک سکیورٹی گارڈ بھی تعینات تھا جو وہاں کی لائٹس بند کر رہا تھا کیونکہ وہاں تین مختلف عمارتیں ہیں تو گارڈ وہاں کی لائٹ بن کر رہا تھا کتوں کے حملے کے وقت گارڈ دور تھا اور جب وہ وہاں پہنچا تو دیر ہو چکی تھی۔

وائرل فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کتوں نے بغیر کسی اکساوے کے حملہ کیا ہے اور شخص کے گردن پر بھی گہرے زخم تھے۔ وائرل ویڈیو میں 14/4/2023 اور وقت 12:37 دکھا رہا ہے جب کہ پراکٹر اور ایس پی سٹی کے مطابق وہ آج صبح تقریبا 6 یا 6:30 کے فوٹیج ہیں۔ واضح رہے کہ اس قبل بھی یونیورسٹی کیمپس میں کتوں کے حملہ کے ویڈیو بھی وائرل ہوئے تھے۔ آج کے کتوں کے اس حملے سے یونیورسٹی انتظامیہ پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں۔ آوارہ کتے کیمپس میں کہاں سے آئے اور کیمپس میں نصب سی سی ٹی میں وقت اور تاریخ درست کیوں نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے ایم یو: معصوم بچی پر تین آوارہ کتوں کا حملہ، ویڈیو وائرل

Last Updated : Apr 16, 2023, 2:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.