ETV Bharat / state

سی اے اے: تین افراد پر پولیس نے انعام رکھا - اترپردیش نیوز

ریاست اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کرنے والے چند افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سی اے اے کی مخالفت میں تشدد کرانے کی سازش

author img

By

Published : Feb 6, 2020, 11:57 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 9:32 AM IST

ضلع میں سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف بلریا گنج میں مولانا جوہر پارک میں خواتین نے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کیا تھا، اس دوران پولیس کی جانب سے احتجاج کرنے والوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا تھا۔ پولیس نے کہا تھا کہ احتجاج کے دوران پولیس پر پتھراؤ کیا گیا تھا۔

اس سلسلے میں مولانا طاہر مدنی اور 18 دیگر تشدد کرنے والوں کو گرفتار کر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

وہیں پولیس نے علما کونسل کے رہنما نورالہدیٰ، مرزا شان عالم اور اسامہ پر 25.25 ہزار کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ اس واقعے میں شامل 16 دیگر نامزد افراد کے ساتھ 100 سے زائد نامعلوم لوگوں کی تلاش کی جارہی ہے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ انہیں جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

وہیں پولیس نے سائبر سیل کے ذریعے سوشل سائٹز کی مانیٹرنگ شروع کر دی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 9:32 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.