کانپور کے گاندھی گرام علاقہ کے وارڈ نمبر 26 سے وجے لکشمی آزاد امیدوار کارپویٹر ہیں۔ان کے وارڈ میں کافی دنوں سے نمامی گنگے پروجیکٹ کے تحت سیور لائن بچھانے کا کام چل رہا ہے۔
سڑکوں کی کھدائی سے لوگوں کو آمد و رفت کے دوران کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کھدائی کی وجہ سے انڈر گراؤنڈ واٹر لائن کو بھی نقصان پہنچا، جس سے لوگوں کو پینے کا پانی نہیں مل پا رہا ہے۔
اس سلسلے میں کانپور میئر پرملا پانڈے سے بھی شکایت کی گئی لیکن پیش رفت میں کوئی تیزی نہیں آئی۔
خاتون کارپوریٹر نے کام میں لاپرواہی کا الزام لگا کر نمامی گنگے کی ٹیم کو یرغمال بنا کر درخت سے باندھ دیا گیا۔
کینٹ سرکل کے ڈپٹی ایس پی روی سنگھ نے پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ کر تمام آٹھ یرغمالیوں کو آزاد کرایا۔
پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے وجے لکشمی کے چكیري واقع گھر پر چھاپہ مار کر ان کو اور ان کے شوہر کو حراست میں لے لیا۔