ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا کی وبا پھیلتی ہی جارہی ہے۔ آج بھی ، ضلع میں 8 مثبت کیس پائے گئے ، جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچی ہے۔
راحت اور اطمینان کی بات یہ بھی ہے کہ آج 3 مثبت مریض ٹھیک بھی ہوئے۔
شہر مین نئے مثبت کیسز مختلف جگہوں سے سامنے آئے ہیں۔ آج 48 سیمپل کی رپورٹ موصول ہوئی تھی جس میں سے 8 مثبت واقعات سامنے آنے کے بعد اب ضلع میں مثبت کیسز کی تعداد 81 ہوگئی ہے۔
مظفر نگر بیگراج پور میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی 150 سے زائد متاثرہ افراد کا عالج کر چکی ہے
آج نئے 8 مثبت کیس کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے اسولیشن وارڈ میں بھیجنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔