ETV Bharat / state

آگرہ: کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 8 ہوگئی

author img

By

Published : Mar 13, 2020, 6:59 PM IST

آگرہ میں کورونا کا خوف کم نہیں ہو رہا ہے۔ جمعہ کے روز ایک اور خاتون کے کورونا سے متاثر ہونے کی خبر نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت میں ہلچل مچا دی۔ اب آگرہ میں کورونا متاثر کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔ کورونا متاثر خاتون اور اس کے شوہر ہنی مون کے لئے اٹلی گئے تھے۔ جب شوہر بنگلورو میں کورونا متاثر پایا گیا تو وہ خاتون اپنے مائیکے آگرہ کینٹ علاقے میں آگئی۔

آگرہ میں کورونا متاثر کا ایک نیا معاملہ
آگرہ میں کورونا متاثر کا ایک نیا معاملہ

جمعرات کے روز مشتبہ خاتون کا نمونہ جانچ کے لئے بھیجا گیا تھا۔ جمعہ سہ پہر ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کو ایک خاتون کے کورونا متاثر ہونے کی جانکاری ملی، جس کے بعد محکمہ صحت کی ایک ٹیم آگرہ کینٹ علاقے میں پہنچ گئی اور کورونا متاثر خاتون کے والد کے مکان کے ساتھ ہی قریب کے علاقے میں سروے اور سسینیٹائزر کرنے کا کام شروع کر دیا۔

دیکھیں ویڈیو

واضح ہو کہ آگرہ کینٹ علاقہ پاشندہ نے اپنی بیٹی کی شادی تقریباً ایک ماہ قبل کی تھی، داماد بنگلورو میں نوکری کرتا ہے۔ ریلوے ملازم کی بیٹی اور داماد ابھی حال ہی میں اٹلی سے ہنی مون منا کر واپس لوٹے تھے۔

آگرہ میں کورونا متاثر کا ایک نیا معاملہ
آگرہ میں کورونا متاثر کا ایک نیا معاملہ

آگرہ کینٹ ریلوے اسپتال کی ڈاکٹر شوبھا دیال نے بتایا کہ جمعرات کو آگرہ کینٹ علاقے کی جس کرونہ مشتبہ خاتون کا نمونہ لیا گیا تھا وہ کورونا سے متاثر پائی گئی ہے۔ ہمیں ضلع انتظامیہ سے اس کے بارے میں جانکاری ملی ہے۔ اب ہم علاقے میں صفائی اور سینیٹائزر کے کام کو انجام دے رہے ہیں۔ کورونا متاثرہ خاتون یہاں کی نہیں ہے، وہ اپنے شوہر کے ساتھ بنگلور میں رہتی ہے۔ بنگلورو میں ان کے شوہر کورونا مثبت پائے گئے۔ اس کے بعد کورونا متاثر خاتون یہاں اپنے والد کے گھر آئی۔ عورت کے کنبے میں لوگوں کو الگ تھلگ کیا جارہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی خاندان کا جو بھی شخص کسی بھی محکمہ یا شعبہ میں کام کرتا ہے اسے چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔

آگرہ میں کورونا متاثر کا ایک نیا معاملہ
آگرہ میں کورونا متاثر کا ایک نیا معاملہ

ڈسٹرکٹ ملیریا افسر ڈاکٹر آر کے دکشت نے بتایا کہ محکمہ صحت کی مختلف ٹیم یہاں سینیٹائزر کا کام انجام دے رہی ہیں۔ لوگوں کے گھروں کے سروے کئے جا رہے ہیں۔ خاتون کے پورے کنبے کو 14 دن دوسرے لوگوں سے الگ رکھا جائے گا۔ مکان کی صفائی بھی کی جارہی ہے۔ ہماری ٹیم ڈور ٹو ڈور سروے کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.