ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں کورونا وائرس سے متاثر آٹھ مریضوں کے پازیٹیو آجانے کے بعد شہر کے چھ علاقوں کو ہاٹ سپاٹ قرار دیکر سیل کردیا گیا ہے۔
کورونا وائرس بچاؤ کے پیش نظر نافذ لاک ڈاؤن ضلع بھر میں بدستور جاری ہے، اس کے باوجود پازیٹیو مریضوں کی آمد کا سلسلہ بھی نہیں رک رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں احمدآباد سے 1050 مزدور رامپور آئے تھے، جن میں شہر کے لوگ بھی شامل تھے، جنہیں کوارنٹین کیا گیا تھا اور جانچ کے لیے ان کے سیمپل بھیجے گئے تھے۔

واضح رہے کہ 13 مئی کو 85 لوگوں کے سیمپل جانچ کے لیے بھیجے گئے تھے، ان میں 65 کی رپورٹ آئی ہے، جن میں 57 کی رپورٹ منفی اور آٹھ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
ان نئے کیسز میں دو کھیم پور سوار، تین ہریٹہ، رتن پورہ شمالی، امرتا کے لوگ شامل ہیں۔
خیال رہے کہ گاؤں چمروہ، محلہ نیم چڑھا اور ایک محلہ ستون علاقہ کا رہنے والا ہے، اس طرح ضلع میں اب کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 42 ہوچکی ہے اور مزید اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ 12 مئی کو بھیجے گئے 117 سیمپلز کی رپورٹ 16 مئی کو آئی جن میں 100 کی جانچ رپورٹ آچکی ہے جن میں 86 منفی اور 14 پازیٹیو بتائے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ ان میں نالہ پار، آسرا کالونی، بلاسپور تحصیل کے پانچ نان کار رانی، سوار سے متعلق معاملات ہیں۔
ان نئے کیسز کے آنے کے بعد شہر میں چھ علاقوں کو ہاٹ سپاٹ قرار دیا گیا ہے، جن میں نالا پار، ستون سنگ، ڈونگر پور، مزار حافظ صاحب اور بڑھیا کی دکان شامل ہیں، جبکہ چادر والا باغ اجیت پور، آغا پور، منصورپور کو ہاٹ سپاٹ کی فہرست سے الگ کردیا گیا ہے۔
کوروناوائرس مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ آنجنئے کمار سنگھ نے دوکانوں اور بازار سے متعلق اپنے احکامات جاری کیے۔