ETV Bharat / state

Eid ul Fitr 2023 علیگڑھ کی تاریخی عیدگاہ میں عیدالفطر کی نماز ادا کی گئی

author img

By

Published : Apr 22, 2023, 12:15 PM IST

ملک بھر میں آج عید الفطر کا جشن منایاجارہا ہے،لوگ ایک دوسرے کو عید کی مبارکبادی پیش کر رہے ہیں۔

عیدالفطر
عیدالفطر
عیدالفطر

علیگڑھ:پورے بھارت میں عید الفطر کا تہوار پورے عقیدت و احترام اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ عیدالفطر کی نماز مساجد اور عید گاہوں میں ادا کر رہے ہیں اور ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد پیش کر ریے ہیں۔ عید کے معنیٰ خوشی کے ہوتے ہیں، عید یعنی خوشی کا دن۔ عیدالفطر آج ملک بھر اور دیگر ممالک میں جوش و خروش اور تزک واحتشام سے منائی جارہی ہے۔ عید رمضان کے روزوں اور عبادات کی تکمیل کی خوشی منائی جاتی ہے جس کے ساتھ ہی اسلامک کیلینڈر کے شوال مہینے کی شروعات ہوتی ہے۔

آج عید کے موقع پر ملک بھر میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔ ضلع علیگڑھ کی تاریخی عیدگاہ شاہ جمال، علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخی جا مع مسجد، جمالپور عید گاہ سمیت دیگر مساجد میں بھی عیدالفطر کی نماز حفاظتی انتظامات کے ساتھ خوش اسلوبی سے ادا کی گئی۔

علیگڑھ انتظامیہ کی جانب سے عید کی نماز سڑکوں پر ادا نہیں کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی، علیگڑھ شہر مفتی محمد خالد حمید نے بھی سڑکوں پر نماز ادا نہیں کرنے کی اپیل کی تھی لیکن عیدگاہ سمیت دیگر مساجد بھر جانے کے بعد ہی آس پاس کی سڑکوں پر بھی عید کی نماز سڑکوں پر ادا کی گئی۔

شہر مفتی محمد خالد حمید نے صحافیوں کو بتایا عیدالفطر اور عیدالاضحٰی کی نمازوں کو سڑکوں پر ادا کرنے سے نمازیوں کو روکنا آسان اس لئے بھی نہیں ہوتا کیونکہ کے ان نمازوں کو ادا کرنے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں سمیت گاؤں دیہاتوں سے بھی نمازی بڑی تعداد میں نماز ادا کرنے آتے ہیں اور ہماری اپیل گاؤں دیہاتوں تک نہیں پہنچ پاتی ہے اور نہیں ہمارے پاس ان تمام لوگوں سے رابطہ کرنے کا کوئی ذریعہ ہے اس لئے ہم نے علیگڑھ انتظامیہ سے کہا انہوں نے اپنے طور پر کوشش کی ہوگی۔

مزید پڑھیں:Eid ul Fitr 2023 عیدالفطر انعام و اکرام کا دن
وہیں سڑکوں پر نماز ادا کر رہے نمازیوں کا کہنا ہے سال میں دو مرتبہ بمشکل پانچ منٹ وہ بھی کسی کو پریشان کئے بغیر اگر ہم نماز ادا کرتے ہیں تو اس سے کچھ مخصوص لوگوں کو ہی پریشانی ہوتی ہے، وہ کیوں اعتراض کرتے ہیں، جب وہ اور دیگر مذاہب کے لوگ اپنے تہوار پر سڑکوں پر نہ صرف ریلی نکالتے ہیں بلکہ مذہبی تقریب کا بھی اہتمام کرتے ہیں اور اسی دوران ماحول بھی خراب ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.