مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کی عید گاہ میں عید الاضحیٰ کی نماز پُرامن ادا کی گئی۔ عید الاضحیٰ کی نماز کو لے کر ضلع انتظامیہ پوری طرح مستعد نظر آیا۔ عید الفطر کی نماز سڑکوں پر نہیں پڑھی گئی۔ اس کے لیے انتظامیہ نے مکمل بندوبست کیے ہوئے تھے۔ شہر کے سبھی مرکزی چوراہوں پر بیریکیٹ لگائے گئے تھے، جس کے سبب عید گاہ میں عید کی نماز ادا کرنے کے لیے بڑی تعداد میں نمازی نہیں جا سکے۔ Eid ul Adha Prayers were offered with Peace and order in Muzaffarnagar
واضح رہے کہ مظفرنگر عید گاہ میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ ایک ساتھ نماز ادا کرتے ہیں۔ لیکن اس مرتبہ سپریم کورٹ اور حکومت کی بتائی گئی گائیڈ لائن پر عمل آوری کرتے ہوئے نماز ادا کی گئی۔ اس درمیان انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی عید گاہ میں موجود رہے۔ مظفر نگر میں عید گاہ، مساجد اور مدارس میں نماز ادا کی گئی اور ملک کی سلامتی اور آپسی بھائی چارے کے لیے دعائیں کی گئیں۔