جس طرح سے اتر پردیش میں اعلان کیا گیا تھا کہ عید گاہ اور مساجد میں صرف پانچ لوگ نماز عید الاضحیٰ کریں گے اس ہدایت پر عمل کرتے ہوئے بنارس کی سبھی عیدگاہوں اور مساجد میں میں نماز عید الاضحی ادا کی گئی لیکن بیشتر لوگوں نے اپنے گھروں میں چار رکعت نفل کی نماز ادا کی۔
سبھی مساجد کے باہر پولیس کا سخت پہرہ تھا رہا شہر کے چپہ چپہ پر پولیس انتظامیہ سختی سے نگرانی کر رہی ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ہوئے شاہی مسجد بادشاہ باغ آباد بنارس کے خطیب و امام مولانا حسین احمد حبیبی نے کہا کہ حکومت کی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے مختصر لوگوں لوگوں کے ساتھ نماز عیدالاضحیٰ ادا کی گئی ہے اور نماز کے بعد خصوصی طور پر کرونا وائرس کے خاتمے کے لئے دعا کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا بالعموم پوری دنیا سے خاص کر بھارت سے کرونا وائرس کے خاتمے کی دعا کی گئی ہے.
مولانا حسین احمد حبیبی نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ایک طرف جہاں دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں میں لوگ با آسانی اپنی عبادات انجام دے رہے ہیں اور بازار میں خرید و فروخت کر رہے ہیں تو وہیں مسلمانوں کو بھی عبادت کرنے میں میں رعایت دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں نے حکومت کی گائیڈ لائن اور اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے مختصر لوگوں کے ساتھ نماز ادا کی ہے لیکن حکومت کو بھی مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کرنا چاہیے۔