اتر پردیش کے ضلع مظفر میں پہلے قربانی کے جانوروں کی خریداری سست رفتار سے چل رہی تھی، لیکن اب عید کو محض ایک دن باقی ہے، جس کی وجہ سے جانوروں کی خریداری میں تیزی دیکھی گئی ہے۔
عیدالاضحیٰ کے مقدّس تہوار کو محض ایک دن باقی ہے، یہ تہوار ایک، دو اور تین اگست کو منایا جائیگا۔ رواں سال کورونا وبا کی وجہ سے بہت کچھ تبدیلیاں آئی ہیں۔
عیدالفطر کی طرح ہی عیدالضحیٰ کی نماز بھی گھر پر سوشل ڈسٹنسنگ کے ساتھ ادا کی جائیگی۔ اس بار عیدالاضحیٰ کے موقع پر انتظامیہ نے قربانی کے جانوروں کی منڈی کی اجازت نہیں دی۔
یہ بھی پڑھیے
عراق: کورونا وبا نے عید کی خوشی چھین لی
منڈی نہ لگنے سے قربانی کے جانوروں کا کاروبار کافی متاثر ہوا ہے اور اس وجہ سے شروعاتی دور میں قربانی کے جانوروں کی خرید فروخت میں کافی کمی دیکھی گئی تھی۔
اس کی وجہ سے لوگ مالی تنگی سے دو چار ہیں۔ سال 2020 کورونا وبا کے نام سے بھی جانا جائے گا۔ اس سال جتنے بھی تہوار آئے، سب کرونا وبا کی زد میں آگئے ہیں، چاہے وہ عیدالفطر ہو، کووڈ ہو، ناگ پنچمی ہو یا آنے والا مقدّس تہوار عیدالاضحیٰ ہو سب اس کی زد میں آگئے ہیں۔