دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی کے تحریری سوال کے جواب میں دارالعلوم دیوبند کے مفتیوں کی بینچ نے کہا کہ عید کی نماز واجب ہے اور اس کے لئے بھی وہی حکم ہے جو جمعہ کی نماز کے لیے ہے ۔
فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ اگر لاک ڈاؤن عیدالفطر تک جاری رہتا ہے اور پانچ سے زیادہ افراد کو مساجد میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہے تو نماز عید اسی طرح ادا کی جائے گی جس طرح لاک ڈاؤن میں نماز جمعہ ادا کی جا رہی ہے۔
![جمعہ کی طرح ہی نماز عید ادا کی جائے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/7246122_348_7246122_1589793494347.png)
جو لوگ نماز عید کسی صورت ادا نہیں کر سکتے۔ انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، مجبوری کی وجہ سے انہیں عید کی نماز معاف ہے۔ تاہم ایسے لوگ جو نماز عید پڑھنے سے قاصر ہیں بہتر ہے کہ وہ گھروں میں دو یا چار رکعت چاشت پڑھ لیں۔ فتویٰ کی جانکاری دارالعلوم دیوبند کے میڈیا انچارج اشرف عثمانی نے میڈیا کو دی۔