ETV Bharat / state

لکھنؤ: عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر پورا شہر گلزار - eid milad un nabi celebration

جشن عید میلاد النبی کے موقع پر لکھنؤ کے چوک علاقے میں درگاہ شاہ مینا شاہ، ٹیلے والی مسجد، درگاہ شاہ دوشی شاہ، کھمن پیر، اسلامیہ کالج میں عقیدت و احترام کے ساتھ جشن میلاد النبی کا اہتمام کیا گیا۔

لکھنؤ: عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر پورا شہر گلزار

author img

By

Published : Oct 19, 2021, 6:48 PM IST

ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں بھی دھوم دھام کے ساتھ عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر جلوس نکالے جاتے ہیں اور شہر بھر میں مختلف نوعیت کے پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے انتظامیہ نے جلوس نکالنے پر پابندی عائد کی ہے لیکن شہر کے بیشتر علاقوں میں گلیاں اور گھروں کو سجایا گیا ہے۔

لکھنؤ: عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر پورا شہر گلزار

عید میلاد النبی کے موقع پر مسجدوں و درگاہوں پر قمقمے و روشنی کا خاص اہتمام کیا گیا۔ پوری رات شہر کے متعدد علاقوں میں لوگوں کا ہجوم رہا۔

جشن میلاد النبی کے موقع پر لکھنؤ کے چوک علاقے میں درگاہ شاہ مینا شاہ، ٹیلے والی مسجد، درگاہ شاہ دوشی شاہ، کھمن پیر، اسلامیہ کالج میں جشن عید میلادالنبی کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر نعت خوانوں نے نعت پڑھی اور مقررین نے اللہ کے رسولﷺ کی سیرت پر روشنی ڈالی۔ اللہ کے رسولﷺ کی سیرت کو بیان کیا گیا اور اس پر عمل کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Eid Milad Un Nabi: دہلی میں میلادالنبیﷺ کے موقع پر تقاریب کا انعقاد

اس برس درگاہ شاہ مینا شاہ پر مرکزی جلسہ منعقد ہوا تاہم کورونا وائرس اور موسم خراب ہونے کی وجہ سے یہ جلسہ بڑے پیمانے پر منعقد نہ ہو سکا۔ وہیں اس موقع پر ملک میں امن وامان اور خوش حالی کے لیے دعا کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.