ETV Bharat / state

سہارنپور میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر پولیس کے انتظامات - سہارنپورٹ میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر پولیس کے انتظامات

عیدالاضحی کے موقع پر ریاست اترپردیش کے سہارنپور میں پولیس کی جانب سے سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

سہارنپورٹ میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر پولیس کے انتظامات
author img

By

Published : Aug 11, 2019, 7:55 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 4:36 PM IST

ایس ایس پی سہارنپور دنیش کمار نے ضلع کے سبھی پولیس عہدیداروں کو عید کے موقع پر شانتی سمیتی کی میٹنگس منعقد کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

سہارنپورٹ میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر پولیس کے انتظامات
عہدیداروں کو عید کے موقع پر چوکس رہنے کا بھی ایس ایس پی نے حکم دیا۔دنیش کمار نے عوام سے پرامن طریقہ سے عید منانے کی اپیل کی۔انہوں نے عوام سے کہا کہ سوشیل میڈیا کے ذریعہ کسی بھی افواہ پر توجہ نہ دینے کی گذارش کی۔دنیش کمار نے کہا کہ افواہ پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔عید کے موقع پر ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر کی ٹریفک کو دیگر راستوں کی جانب موڑدیا جائے گا تاکہ ٹرافک نظام میں کوئی خلل نہ پڑے اور نمازوں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔

ایس ایس پی سہارنپور دنیش کمار نے ضلع کے سبھی پولیس عہدیداروں کو عید کے موقع پر شانتی سمیتی کی میٹنگس منعقد کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

سہارنپورٹ میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر پولیس کے انتظامات
عہدیداروں کو عید کے موقع پر چوکس رہنے کا بھی ایس ایس پی نے حکم دیا۔دنیش کمار نے عوام سے پرامن طریقہ سے عید منانے کی اپیل کی۔انہوں نے عوام سے کہا کہ سوشیل میڈیا کے ذریعہ کسی بھی افواہ پر توجہ نہ دینے کی گذارش کی۔دنیش کمار نے کہا کہ افواہ پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔عید کے موقع پر ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر کی ٹریفک کو دیگر راستوں کی جانب موڑدیا جائے گا تاکہ ٹرافک نظام میں کوئی خلل نہ پڑے اور نمازوں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔
Intro:اینکر)

سہارنپور

عیدالاضحی تہوار کو پرامن طریقے سے اختتام پذیر کرانے کے لئے سہارنپور پولیس انتظامیہ نے اپنی سبھی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ ایس ایس پی سہارنپور دنیش کمار پی نے ضلع کے سبھی تھانوں اور پولیس افسران کو احکامات جاری کئے ہیں کہ عیدالاضحی سے قلب سبھی علاقوں میں شانتی سمیتی کی میٹنگیں کی جائیں،ایس ایس پی نے کہا کہ عیدالاضحی کے روز اگر کوئی گڑبڑی ہوتی ہے تو ایسے علاقوں کی نشاندہی کرکے وہاں پر مستعدی برتی جائے، شرپسند عناصر پر بھی نظر رکھی جائے۔ ایس ایس پی نے عوام سے اپیل کی کہ


Body:عیدالاضحی کے تہوار کو پرامن طریقے سے منایاجائے۔ ایس ایس پی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعہ پھیلائی گئی کسی بھی افواہ پر توجہ نہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ افواہ پھیلانے والوں پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ عیدالاضحی کی نماز تھانہ قطب شیر کے علاقہ میں واقع علی الصبح اداکی جائے گی،عوام کی سہولت کے پیش نظر پولیس افسران نے روٹ ڈائیورٹ کے احکامات دیئے ہیں، پارکنگ کی جگہ کا بھی تعاون کیا گیا ہے اور یہ احکامات 12اگست کی صبح 4بجے سے اگلے احکامات تک جاری رہیں گے۔ ایس ایس پی دنیش کمار کا کہنا ہے کہ متعلقہ تھانہ انچارجوں کو بھی اس کے لئے ضروری ہدایات دی گئی ہیں۔ ڈایورٹ کے دوران کوئی بھی بڑی گاڑی شہر کی جانب سے نہیں گزرے گی۔ یہ رہے گا نظم، دہلی کی جانب سے آنے والے ٹریکٹر / ٹرالی، جنہیں انبالہ کی جانب جانا ہے وہ نانوتہ میں سنجے چوک سے نکوڑ، گنگوہ کے راستے سرساوہ ہوکر جائیں گے۔ دہلی کی جانب سے آنے والی بڑی گاڑیاں جنہیں مظفرنگر یا دہرہ دون کی جانب جانا ہے وہ نانوتہ میں سنجے چوک سے بڑگاؤں کے راستے دیوبند ہوکر جائیں گے۔ انبالہ کی جانب سے آنے والی بڑی گاڑیاں جنہیں دہلی کی جانب جانا ہے وہ سرساوہ سے نکوڑ،گنگوہ، نانوتہ میں سنجے چوک سے ہوکر گزریں گے۔ انبالہ کی جانب سے آنے والی بڑی گاڑیاں جنہیں دہرہ دون اور مظفرنگر کی جانب جانا ہے وہ سرساوہ سے نکوڑ، پھنپوری سے مانک مؤ سے، شوگر فیکٹری سے سہارنپور چوک سے دیوانی چوک سے ایس بی ڈی چوک سے ہوتے ہوئے دہرہ دون جائیں گے۔ وکاس نگر بہٹ کی جانب سے آنے والی بڑی گاڑیاں جنہیں دہلی کی جانب جانا ہے وہ کلسیہ چوک سے چھٹملپور کے راستے گاگلہیڑی سے دیوبند نانوتہ ہوکر جائیں گے۔دہرہ دون ہری دوار کی جانب سے آنے والی بڑی گاڑیاں جنہیں انبالہ روڈ کی جانب جانا ہے وہ چھٹمل پور سے گاگلہیڑی، دیوبند، نانوتہ، گنگوہ،نکوڑ سے ہوکر سرساوہ ہوتے ہوئے جائیں گے۔ دہرہ دون کی جانب سے آنے والی بڑی گاڑیاں جنہیں شاملی، دہلی جانا ہے وہ گاگلہیڑی،ناگل، دیوبند،بڑگاؤں، نانوتہ سے ہوکر جائیں گی۔ دہرہ دون کی جانب سے آنے والی چھوٹی گاڑیاں جنہیں انبالہ کی جانب جانا ہے وہ امبیڈکر چوک سے، ایس بی ڈی چوک،کلکٹریٹ چوک سے مانک مؤ،نکوڑ چوک سے انبالہ جائے گی۔ انبالہ کی جانب سے چھوٹی گاڑیاں جنہیں دہرہ دون جانا ہے وہ نکوڑ چوک سے سرکٹ ہاؤس حسن پور چوک، سول لائن، ایس بی ڈی چوک، امیبڈکر چوک سے ہوکر دہرہ دون جائیں گی۔ بہٹ روڈ،دہرہ دون روڈ،ٹپری روڈ، بڑگاؤں روڈ،دہلی روڈ، انبالہ روڈ اور چلکانہ روڈ سے شہری علاقہ کی جانب کسی بھی طرح کی بڑی گاڑی متعینہ میعاد میں نہیں آنے دی جائے گی۔ اس کے علاوہ گنگوہ بس اڈہ اورنکوڑچوک کی جانب سے کوئی بھی روڈویز بس وغیرہ انبالہ روڈ برج کی جانب نہیں جائیں گی۔ نکوڑ سرساوہ کی جانب سے آنے والے نمازیوں کی پارکنگ انبالہ روڈ برج سے سرکٹ ہاؤس والے روڈ پر اے لائٹ پیٹرول پمپ کے سامنے خالی پڑی جگہ پر ہوگی،گھنٹہ گھر سے آنے والے نمازیوں کی گاڑی کی پارکنگ گاندھی پارکنگ میں کرائی جائے گی۔ چلکانہ کی جانب سے آنے والے نمازیوں کی گاڑیوں کی پارکنگ نیو گولڈن دھرم کانٹا اور خالد ایکس پورٹ میں کرائی جائے گی۔


Conclusion:شھر قاضی عید گاہ میں خیتاب کرتے

نایاب قاضی عوام سے درخواست کرتے

بائٹ: ایس ایس پی دنیش کمار پی سہارنپور

رپورٹ تسلیم قریشی 
Last Updated : Sep 26, 2019, 4:36 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.