ETV Bharat / state

اے ایم یو: انتظامیہ کے جانب سے طلبا کی آواز دبانے کی کوشش - AMU student leader Hassan

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کیمپس کے ارد گرد علی گڑھ انتظامیہ کے جانب سے لگائے جارہے سی سی ٹی وی کیمرے کی مخالفت کرتے ہوئے آج اے ایم یو طلبہ نے وائس چانسلر کے نام ایک میمورنڈم پیش کیا ہے۔

اے ایم یو: انتظامیہ کے جانب سے طلبا کی آواز دبانے کی کوشش

author img

By

Published : Jul 28, 2020, 8:12 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کیمپس کے ارد گرد علی گڑھ انتظامیہ کے جانب سے لگائے جارہے سی سی ٹی وی کیمرے کے مخالفت کرتے ہوئے آج اے ایم یو کے طلبہ نے وائس چانسلر کے نام ایک میمورنڈم پیش کیا ہے، جس میں علی گڑھ انتظامیہ سے سی سی ٹی وی کیمرے کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

اطلاع کے مطابق یونیورسٹی کیمپس کے ارد گرد سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی اجازت یونیورسٹی انتظامیہ نے علی گڑھ انتظامیہ کو دی تھی۔ یونیورسٹی طلبہ کا کہنا ہے کہ 'اے ایم یو میں ہر جگہ پہلے سے سی سی ٹی وی کیمرے موجود ہے، اس کے علاوہ علی گڑھ انتظامیہ کیمرہ کیوں لگا رہی ہے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ 'یونیورسٹی میں جمہوری طریقے سے اٹنے والی حق کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اے ایم یو: انتظامیہ کے جانب سے طلبا کی آواز دبانے کی کوشش۔ویڈیو
اس تعلق سے اے ایم یو طلبہ کے رہنما حسن نے بتایا کہ 'کچھ کیمرے یونیورسٹی کیمپس کے پاس لگائے گئے ہیں۔' ایک میڈیکل کالج کے پاس۔ ایک یونیورسٹی سرکل کے پاس اور دیگر کیمرے لگانے کی تیاری چل رہی ہے جس کو دیکھتے ہوئے ہم نے ایک میمورنڈم وائس چانسلر اور پراکٹر کے نام میمورنڈم پیش کیا ہے ۔اے ایم یو اور علی گڑھ انتظامیہ ہمیشہ سے اے ایم یو میں جمہوری طریقے سے حق کی اٹھائی جانے والی آواز کو دبانے کی کوشش کرتی رہی ہے، اگر یہ آواز دبا دیں گے تو کوئی بھی حق کی آواز نہ اٹھا سکے گا لیکن میں اے ایم یو اور علی گڑھ انتظامیہ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ 'دنیا کی کوئی بھی طاقت نہیں ہے جو ہماری حق کی آواز کو روک سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.