ETV Bharat / state

مشن تعلیم کے تحت بیداری مہم

تعلیم ہر انسان چاہے وہ امیر ہو یا غریب ،مرد ہو یا عورت یہ بنیادی ضرورت میں سے ایک ہے۔

education-alone-will-bring-change
تعلیم سے ہی تبدیلی آئے گی
author img

By

Published : Mar 29, 2021, 7:50 AM IST

تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کے لیے ترقی کی ضامن ہے یہی تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے ۔اس تناظر میں ٫مشن تعلیم ، دہلی و این سی آر میں بخوبی اپنی ذمہ داری نبھا رہی ہے۔جو مختلف علاقوں میں بیداری مہم اور کیمپ کے ذریعے لوگوں کو تعلیم کے حوالے سے بیدار کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے۔

ارشد اور عمار وصل کی قیادت میں غازی آباد کے لونی کی انصار مسجد میں ای ڈبلیو ایس کا بیداری مہم و کیمپ لگایا گیا۔جس کا مقصد اس تحریک سے مدارس کے طلباء کو بھی جوڑنا ہے۔

اس دوران ای ڈبلیو ایس کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئیں اور اسکولوں میں ای ڈبلیو ایس زمرے میں ایڈمیشن کے لیے ضروری کاغذات کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

اس دوران مدارس کے طلبہ سے تقاریر بھی کرائی گئیں اور ان بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تحفے تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔

آج کے اس پر آشوب اور تیز ترین دور میں تعلیم کی ضرورت بہت اہمیت کی حامل ہے۔

کیونکہ تعلیم سے ہی تبدیلی آئے گی۔اس موقع پر سلمان ملک ساجد قریشی منور علی اور آصف بھی موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.