ETV Bharat / state

Raid On Atiq Ahmed Helpers عتیق احمد کے ساتھیوں کے گھر پر ای ڈی کی چھاپے ماری

بدھ کو ای ڈی کی ٹیم نے پریاگ راج میں عتیق احمد کے قریبی دوستوں اورمددگاروں کے گھروں پر چھاپہ مارا۔ ای ڈی کی ٹیمز نے متعدد مقامات پر بیک وقت چھاپے مارے۔

عتیق احمد کے ساتھیوں کے گھر ای ڈی کی چھاپے ماری

author img

By

Published : Apr 12, 2023, 3:49 PM IST

پریاگ راج: ایک طرف سابرمتی جیل سے عتیق احمد کو لایا جا رہا ہے تو دوسری طرف ان کے قریبی دوستوں اور مددگاروں پر ای ڈی کی گرفت سخت کی جا رہی ہے۔ بدھ کی صبح لکھنو سے ای ڈی کی ٹیم پریاگ راج پہنچی اور ایک وقت میں عتیق کے قریبی رشتہ داروں اور مددگاروں کے گھروں پر چھاپے مارے۔ ای ڈی کی متعدد ٹیموں نے عتیق کے قریبی لوگوں کے مکانوں پر چھاپہ مارے جن پر اس عتیق کی مالی مدد کرنے اور بے نامی جائیدادوں کی دیکھ بھال کرنے کا الزام عائد ہے۔

ای ڈی کی ٹیم کی جانب سے چھاپے مارنے کے مقامات پر کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ گھروں میں موجود افراد کے موبائیلز کو بھی ای ڈی کی ٹیم نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ چھاپہ ماری کے دوران ای ڈی کی ٹیم عتیق کے کالے دھن سے حاصل کی گئی جائیدادوں کا پتہ لگانے میں مصروف ہیں۔ ای ڈی کی ٹیمیں عتیق کے وکیل کے ساتھ ساتھ اس کے قریبی دوست ظفر خالد اور دیگر لوگوں کے مکانات پر چھاپے ماری میں مصروف ہیں۔ ای ڈی کی ٹیم نے عتیق احمد کے وکیل خان صولت حنیف کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان دستاویزات کی تلاش کی جارہی ہے جس کے ذریعے عتیق کی بے نامی جائیدادوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:Umesh Pal Murder Case: عتیق احمد کے بھائی اشرف کو بی وارنٹ جاری

واضح رہے کہ عتیق احمد کے ساتھ ان کے وکیل خان صولت حنیف کو بھی عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ 28 مارچ کو پریاگ راج کی ایم پی ایم ایل اے عدالت نے ایڈوکیٹ خان صولت حنیف کو امیش پال کے اغوا میں قصوروار ٹھہرایا اور انہیں 14 سال قید کی سزا سنائی جس کے بعد خان صولت حنیف کو بھی جیل بھیج دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ عتیق کے اکاؤنٹنٹ کے گھر پر بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.