ETV Bharat / state

بدایوں: کورونا بحران کے بعد دسہرے کے ساتھ میلے کا بھی اہتمام - بدایوں میں دسہرے

ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں میں دسہرے کے موقع پر گاندھی میدان میں رام لیلا اور میلے کا اہتمام کیا گیا۔

بدایوں: کورونا بحران کے بعد دسہرے کے ساتھ میلے کا بھی آغاز

author img

By

Published : Oct 15, 2021, 11:02 PM IST

ضلع بدایوں کے گاندھی میدان میں کورونا بحران کے بعد میلے کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلے میں دسہرہ کے موقع پر راون کا پتلہ جلایا گیا۔

اس وقت میلے کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عارضی طور پر پولیس کوتوالی بنایا گیا ہے اور مقامی انتظامیہ نے بہتر انتظامات کیے ہیں، پتلے جلانے کے مقام کو چاروں طرف سے بند کر دیا گیا ہے، ساتھ ہی مہمانوں کے بیٹھنے کے لیے مختلف علاقوں میں الگ الگ کرسیاں لگائی گئی ہیں اور عوام کے لیے بھی مختلف مقام پر بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔

راون کا پتلہ تیار کرنے والوں میں سے ایک گیتا گاڈگے کا کہنا ہے کہ ہم نے پتلے کو جلانے کا پورا انتظام کر لیا ہے اور ساتھ ہی کورونا گائیڈ لائنز کا خیال رکھتے ہوئے رسم کو انجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈوڈہ میں دسہرے کا تہوار مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

واضح رہے کہ دسہرہ کے تہوار کو 'وجے دشمی' کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور یہ 'نوراتری' کے بعد منایا جانے والا ہندو مذہب کا ایک اہم تہوار ہے۔ اس کے بعد دیوالی منائی جاتی ہے۔ رواں برس 15 اکتوبر کو دسہرہ کا تہوار اور 4 نومبر کو دیوالی کا تہوار منایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.