ETV Bharat / state

Drug Free Campaign: منشیات سے ہونے والی بیماریوں کے بارے میں آگاہی پروگرام - منشیات کا استعمال ذہنی امراض کا سبب

ماہر نفسیات سماجی و کارکن رجنی سوری، شیوانی اگنی ہوتری، ڈسٹرکٹ مینٹل ہیلتھ پروگرام کی ٹیم ممبراور وکاس مشرا، ڈسٹرکٹ ٹیبوکو کنٹرول پروگرام نے بس ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کو خاص طور پر منشیات کے خلاف خبردار کیا۔ انہیں منشیات سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ یہ بھی بتایا گیا کہ شراب، گانجہ، بھنگ وغیرہ کی لت کو کیسے چھوڑا جائے۔ Drug Free Campaign

drug free campaign: Awareness of mental illness caused by drug use
منشیات سے ہونے والی بیماریوں کے بارے میں آگاہی
author img

By

Published : Jun 28, 2022, 7:50 PM IST

نوئیڈا: 'نشے سے آزادی' مہم کے تحت اتر پردیش میں نوئیڈا کے مورنا بس اسٹینڈ پر ذہنی صحت پروگرام District Mental Health Program کی ٹیم نے نکڑ ناٹک کے ذریعے عوام کو منشیات کے استعمال سے ہونے والی ذہنی بیماریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ Drug Free Campaign

ویڈیو

ڈاکٹر شویتا کھرانہ نے کہاکہ محکمہ صحت کی جانب سے منشیات کے استعمال اور اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی پروگرام منعقد کیے گئے ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ مینٹل ہیلتھ پروگرام کی ٹیم نے بس اسٹینڈ مورنا میں ایک نکڑ ناٹک کا انعقاد کیا جہاں ڈرامے کے ذریعے لوگوں کو یہ پیغام دیا گیا کہ کس طرح نوجوان منشیات کی لت سے ذہنی امراض کا شکار ہو کر اپنا مستقبل تباہ کر رہے ہیں۔

مورنا بس اسٹینڈ سے کئی اضلاع کے لیے بسوں کی آمدورفت ہوتی ہے۔ یہاں ہمیشہ مسافروں کا ہجوم رہتا ہے۔ منشیات کے خلاف زیادہ سے زیادہ لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے یہاں نکڑ ناٹک منعقد کیے گئے۔ ماہر نفسیات و سماجی کارکن رجنی سوری، شیوانی اگنی ہوتری، ڈسٹرکٹ مینٹل ہیلتھ پروگرام کی ٹیم ممبر اور وکاس مشرا، ڈسٹرکٹ ٹیبوکو کنٹرول پروگرام نے بس ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کو خاص طور پر منشیات کے خلاف خبردار کیا۔ انہیں منشیات سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ یہ بھی بتایا گیا کہ شراب، گانجہ، بھنگ وغیرہ کی لت کو کیسے چھوڑا جائے۔

بتادیں منشیات کے استعمال اور اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن ہر سال 26 جون کو منایا جاتا ہے۔ 7 دسمبر 1987 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد کے ذریعے 26 جون کو منشیات کے استعمال اور اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا، تاکہ معاشرے میں منشیات کے پھیلاؤ کے خلاف مہم چلا کر شعور بیدار کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.