پولیس ذرائع نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع سیتا پور کے کمال پور علاقے کے بلدیو سنگھ کا 35 سالہ بیٹا اشیش کمار لکھنؤ کے نادر گنج میں واقع آٹو سیلز میں بطور ٹریکٹر ڈرائیور کام کرتا تھا۔
ہفتہ کی رات تقریبا ساڑھے دس بجے کمپنی کا نیا ٹریکٹر لے کر وہ بلرام پور جا رہا تھا۔ چنہاٹ علاقے میں تیز رفتار گاڑی نے اس کے ٹریکٹر کو ٹکر مار دی ، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ اسے نازک حالت میں لوہیا اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اشیش کو مردہ قرار دے دیا۔