مرادآباد:الیکشن کمیشن نے اتر پردیش کے سویک باڈی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے، اب اتر پردیش کے تمام 17 میونسپل کارپوریشنوں میں ای وی ایم کے ذریعہ ووٹنگ ہوگی لیکن اس درمیان مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے ای وی ایم کے بجائے بیلیٹ پیپر سے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے کہا ہے کہ اگر بیلٹ پیپر کے ذریعہ انتخابات ہوئے تو سماج وادی پارٹی کے امیدوار کی جیت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ تمام انتخابات بیلٹ پیپر کے ذریعے ہونے چاہئیں، اگر بیلٹ پیپر کے ذریعے انتخابات ہوں گے تو سماج وادی پارٹی زیادہ سے زیادہ سیٹیں جیتے گی۔
انہوں نے کہاکہ انتخابات ای وی ایم کے ذریعہ نہیں ہونے چاہئیں۔پچھلے تمام انتخابات کا ریکارڈ دیکھیں جہاں کہیں بھی انتخابات ای وی ایم کے ذریعہ ہوئے ہیں وہاں ہم ہار گئے لیکن جہاں کہیں بھی بیلٹ پیپر کے ذریعہ انتخابات ہوئے وہاں ہم نے جیت درج کیا۔
یہ بھی پڑھیں:Ramadan 2023 مرادآباد میں افطار پارٹی کا اہتمام
رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے مزید کہا کہ لوک سبھا کے الیکشن بھی بیلٹ پیپر سے ہونے چاہئیے۔اس سے صاف شفاف انتخابات کی امید کی جا سکتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جن ممالک نے اس ٹیکنالوجی کو ایجاد کیا تھان اب انہوں نے بھی اس کا استعمال چھوڑ دیا ہے۔ اس بار بیلٹ پیپر سے الیکشن کرانے کے بارے میں غور فکر کرنا چاہئے۔ای وی ایم کو ہیک کیا جا سکتا ہے۔اس سے بہتر ہے کہ ای وی ایم کی جگہ بیلٹ پیپر کا استعمال کیا جائے۔