ETV Bharat / state

Yogi Adityanath Speech وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان پر ڈاکٹر شفیق الرحمان برق کا ردعمل

author img

By

Published : Feb 28, 2023, 10:25 AM IST

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتے کے روز اسمبلی میں ریاست کے امن و امان اور لینڈ مافیا سے متعلق بیان پر سماجوادی پارٹی کے رہنما ڈاکٹر شفیق الرحمان برق نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ Shafiqur Rahman Barq Reaction On Yogi Adityanath Speech

Etv Bharat
Etv Bharat

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان پر ڈاکٹر شفیق الرحمان برق کا ردعمل

سنبھل: ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمان برق نے اسمبلی میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان سے متعلق ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے الفاظ ان پارلیمنٹری ہیں لیکن غرور اور تکبر کی بات تعلیم یافتہ آدمی کو نہیں کرنا چاہیے۔ اس قسم کی زبان غیر پارلیمانی ہے، اس قسم کی زبان وزیر اعلیٰ کے ماسٹر کی عکاسی کرتی ہے، ایک پڑھے لکھے آدمی کو ایسی بات نہیں کرنی چاہیے۔ رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمان برق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو تکبر کی بات نہیں کرنا چاہیے، ایسی باتیں کسی تعلیم یافتہ اور ذمہ دار شخص کو نہیں کرنا چاہیے، اسمبلی میں بیٹھ کر اسمبلی کی زبان بولنی چاہیے، سب کا خیال رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مانتے ہیں کہ آپ کے پاس طاقت ہے، آپ کی حکومت ہے، لیکن آپ ایسی زبان کا استعمال نہ کریں جس سے کسی کو بھی تکلیف نہ پہنچے۔

لینڈ مافیاؤں سے متعلق انہوں نے کہا کہ جہاں تک حکومت کی پالیسی کا تعلق ہے کہ انہوں نے مافیاؤں کو کنٹرول کر رکھا ہے، یہ سب غلط ہے، اڈانی کا معاملہ ہی دیکھ لیں، اربوں روپے کی بدعنوانی ہوئی لیکن حکومت کچھ نہیں کرسکی، بدعنوانی کی وجہ سے غریب عوام کا نقصان ہورہا ہے، ایسے مافیاؤں کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت کی کوئی پالیسی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں بڑے مافیا پنپ رہے ہیں اور حکومت کے تحفظ میں کام کر رہے ہیں۔ حکومت بڑے مافیاؤں کو نہیں گرفتار کرتی بلکہ عام لوگوں کو مسلسل پریشان کیا جارہا ہے اور عوام کو حکومت بلڈوزر اور ای ڈی کے چھاپوں کا خوف دکھاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : UP assembly Session یوپی اسمبلی کے اجلاس میں اکھلیش یادو اور سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کے درمیان لفظی جنگ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.